کراچی
صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے تعلیمی اداروں کا کنٹرول محکمہ تعلیم سندھ کے حوالے کیا جا رہا ہے
اساتذہ کی تین ماہ کی تنخواہوں کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایم سی وسطی کی 40 سے زائد خواتین اساتذہ سے کیا
جنہوں نے اپنے مسائل کے حل کے لیے ان سے ملاقات کی تھی۔
اساتذہ نے صوبائی وزیر بلدیات کو بتایا کہ وہ 10 سال سے زیادہ عرصے سے ڈی ایم سی وسطی کے تحت چلنے والے اسکولوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں
لیکن انہیں مستقل نہیں کیا گیا۔ اساتذہ نے مزید کہا کہ انہیں گزشتہ تین ماہ سے تنخواہیں تک نہیں ملی ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ
تین ماہ کی تنخواہوں کا مسئلہ فوری حل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کے زیر انتظام تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے مختلف تجاویز پر کام کر رہی ہے
تمام تعلیمی اداروں کو محکمہ تعلیم سندھ منتقل کرنے کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے
جس کے بعد بلدیاتی اداروں کے تعلیمی اداروں کا کنٹرول محکمہ تعلیم سندھ کے حوالے کردیا جائیگا۔
سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائض ذمہ داری سے انجام دیں
اور سرکاری اسکولوں میں بہتری لانے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ طلبہ کو بہتر تعلیم و تربیت سے آراستہ کیا جا سکے ۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،