دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکارہ اقرا عزیز کی والدہ کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور

اقرا عزیز کی والدہ نجی ٹیکسی سروس کریم کی پاکستان میں پہلی خاتون ڈرائیور تھیں

اداکارہ اقرا عزیز کی والدہ کریم کی پہلی خاتون ڈرائیور

اقرا
معروف اداکار و میزبان یاسر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اقرا عزیز کی والدہ نجی ٹیکسی سروس کریم کی پاکستان میں پہلی خاتون ڈرائیور تھیں۔

یاسر حسین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ اور ان کی والدہ سے متعلق ایک دلگداز پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

یاسر حسین نے اقرا اور ان کی والدہ کی تصویر شیئر کی اور اس کے ساتھ تحریر کیا کہ میری اہلیہ اپنی والدہ آسیہ عزیز جو کہ ( پاکستان میں کریم سروس کی پہلی خاتون ڈرائیور) ہیں کے ساتھ اپنی نئی کار میں بیٹھی ہوئی ہیں۔ ماشااللہ۔

اداکار نے تحریر کیا کہ ’طاقتور خواتین کے چہروں کی چمک ہی کچھ مختلف ہوتی ہے‘۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اپنی ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو روکنے والے غیرمحفوظ ہوتے ہیں مرد نہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں عورت راج کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس پوسٹ کے جواب میں اقرا عزیز نے اپنے شوہر یاسر حسین کو رپلائی کیا کہ یہی وجہ ہے کہ مجھے آپ سے بار بار محبت ہوتی ہے۔

قبل ازیں یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اسٹوری لگائی تھی جس میں انہوں نے اداکارہ صبا قمر کو ٹیگ کرکے لکھا تھا کہ صبا قمر مضبوط مرد کی حقدار ہے۔

اداکار و میزبان نے تحریر کیا کہ ’جتنی مضبوط صبا قمر خود ہیں وہ اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہیں۔‘

ساتھ ہی انہوں نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سچائی اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔

About The Author