مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

جہانگیر ترین، علی ترین سمیت چار افراد کی قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع

سترہ اپریل تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کردی

لاہور کی سیشن اور بینکنگ عدالت نے جہانگیر ترین، علی ترین سمیت چار افراد کی قبل از گرفتاری ضمانت میں توسیع کردی

جہانگیر ترین نے ایف آئی اے تحقیقاتی ٹیم پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا

پیشی پر تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اظہار یکجہتی کے لیے جہانگیر ترین کے ہمراہ تھے

تحریک انصاف کے رہنما، جہانگیر خان ترین کی تین مقدمات میں لاہور کی مقامی عدالت میں پیشی،،کارکنوں نے گل پاشی اور نعروں سے استقبال کیا

ایڈشنل سیشن حامد حسین کے روبرو جہانگیر ترین اور علی ترین پیش ہوئے،،ترین فیملی کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے دوبارہ طلب کرسکتا ہے

اگلی پیشی پر تفتیشی ٹیم کو مزید دستاویزات پیش کریں گے۔۔ وکیل نے استدعا کی کہ کورونا وبا کے باعث لمبی تاریخ دی جائے،،

ایف آئی اے پراسکیوٹر نے بینکنگ کورٹ کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا تو عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل دینے کی ہدایت کردی

جہانگیر ترین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایم این اے راجہ ریاض،نذیر چوہان، اسلم بھروانہ، نعمان لنگڑیال، سمیع گیلانی، مبین عالم، خواجہ شیراز، اجمل چیمہ، عبدالحئی دستی،

فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا، چوہدری افتخار گوندل، سلمان نعیم، امین چوہدری،

عون چوہدری اور سید عمران شاہ بھی عدالت پہنچے

سیشن کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی قبل از گرفتاری میں بائیس اپریل جبکہ بینکنگ کورٹ نے سترہ اپریل تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کردی

%d bloggers like this: