نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کیا پی پی پی کوئی نیا ترقی پسنداتحاد قائم کرسکتی ہے؟||عامر حسینی

اس وقت سیاسی منظر نامے پہ جو صورت حال بنی ہوئی ہے، اس میں کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں لینا نقصان دہ ہوسکتا ہے، پی پی پی کو فی الحال انتظار کرنا چاہیے اور کسی اور اتحاد کی نیو نہیں ڈالنی چاہیے

عامرحسینی 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس وقت سیاسی منظر نامے پہ جو صورت حال بنی ہوئی ہے، اس میں کوئی بھی فیصلہ جلد بازی میں لینا نقصان دہ ہوسکتا ہے، پی پی پی کو فی الحال انتظار کرنا چاہیے اور کسی اور اتحاد کی نیو نہیں ڈالنی چاہیے
کچھ تجزیہ نگار پی پی پی کو نیا ترقی پسند اتحاد بنانے کی بات کررہے ہیں جبکہ اس وقت اپوزیشن میں جو جماعتیں ہیں اُن میں ایک بلوچستان اور کے پی کے میں پشتون قوم پرست پارٹی اے این پی کو چھوڑ کر باقی کی سب ترقی پسند قوم پرست جماعتیں نواَز شریف کی اتحادی ہیں
سندھ میں جتنے قوم پرست ہیں وہ جی ڈی اے کا حصہ ہیں
باقی رہ جاتے ہیں پارلیمنٹ سے باہر بیٹھے لیفٹ گروپ اُن میں پنجابی لیفٹ و این جی اوز و لبرلز کا مجموعہ حقوق خلق موومنٹ ہے(ان کے دانشور رہنماؤں کا آخری تجزیہ نواز شریف کے حق میں ہوتا ہے) عوامی ورکرز پارٹی ہے، مزدور کسان پارٹی ہے، کمیونسٹ مزدور کسان پارٹی ہے یہ ساری کے سارے بنیادی طور پہ رات دن پی پی پی کو گالیاں نکالتے ہیں، اور بھٹو، بے نظیر ان کی سب سے بڑی دشمن ہے(اور ان کا مجموعی اثر صفر جمع صفر ہے)
ٹراٹسکائٹس گروپ تو ویسے ہی پارلیمانی سیاست سے دور ہیں………
اس لیے دور دور تک کوئی آثار نہیں ہیں کہ کوئی اور ترقی پسندانہ اتحاد قائم ہوسکے –

 

یہ بھی پڑھیے:

ایک بلوچ سیاسی و سماجی کارکن سے گفتگو ۔۔۔عامر حسینی

کیا معاہدہ تاشقند کا ڈرافٹ بھٹو نے تیار کیا تھا؟۔۔۔عامر حسینی

مظلوم مقتول انکل بدرعباس عابدی کے نام پس مرگ لکھا گیا ایک خط۔۔۔عامر حسینی

اور پھر کبھی مارکس نے مذہب کے لیے افیون کا استعارہ استعمال نہ کیا۔۔۔عامر حسینی

About The Author