مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بیساکھی میلہ بند کروانا عوام دشمنی ہے ، ملک رمضان قدر

ملک رمضان قادر نے کہا کہ اس ناجائز اور ظلمانہ بندش کی وجہ سے ہزاروں مقامی اور غیرمقامی لوگوں کا معاشی نقصان ہوا ہے ۔

ڈیرہ غازی خان : رہنما پیپلز پارٹی ملک رمضان قادر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوے کہا کہ حکومت کی جانب سے چوٹی زرین میں منعقد ہونے والے بیساکھی میلے کو بند کروانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ انتظامیہ اس میلے کو کورونا اس او پیز پر عمل کراتے ھوے چلنے دیتی اور ہزاروں لوگوں روز گار بچا سکتی تھی

ملک رمضان قادر نے کہا کہ اس  ناجائز اور ظلمانہ بندش کی وجہ سے ہزاروں مقامی اور غیرمقامی لوگوں کا معاشی نقصان ہوا ہے ۔

ان کا کہنا تھا جب سے یہ حکومت آئ ہے عوام دشمن اقدامات اس کا وطیرہ بن چکے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے روزگار سے جڑی ہوی ہرسرگرمی جس میں لوگوں کے روزگار اور جینے کا وسیلہ ہوتا ہے میں حکومت کو کورونا نظر آتا ہے،لیکن اس حکومت کے وزرا اور اعلی حکام خود روزانہ کی بنیادوں پر کورونا ایس اؤ پیز کا مذاق اڑاتے ہیںجلسے کرتے ہیں ، محفلیں سجاتے ہیں اور دعوتیں اڑاتے ہیں لیکن وہاں ان کو کوئی کورونا نظر نہیں آتا ۔

ملک رمضان قادر نے پچھلے دنوں وزیر اعظم خود کورونا ایس اؤ پیز کا مذاق اڑاتے نظر آے کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود وزرا سے میٹنگیں فرما رہے تھے اس سے ظاہر ہوتا ہے موجودہ حکومت کو لوگوں کی کوئی پرواہ نہیں اور اپنے لیے کوئی قانون نہیں، ہاں جب بات غربا کے روز گار کی آتی ہے تو اس کو تباہ کرنے کیلے سارے قانون اس نااہل حکومت کو یاد آجاتے ہیں۔

ملک رمضان قادر کا کہنا تھا کہ حکومت کے یہ اقدامات بہت جلد اسے عوامی غیض و غعضب کا شکار کریں گی

%d bloggers like this: