اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

Educated Youth Article Zulfiqar Ali

کورونا سےمتاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ

شفقت محمود نے بتایا کہ یونیورسٹیوں میں داخلے بھی تاخیر سے ہوں گے۔ اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: وزارت تعلیم نے فیصلہ کیا ہے کہ  کورونا سے شدید متاثر ہونے والے اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے28 اپریل تک بند رہیں گے۔دوسری طرف پنجاب حکومت نے پہلی سے مڈل تک کی کلاسز کے لئے تعلیمی اداروں کو عید تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔

پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پنجاب کے 13اضلاع میں  تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے تاہم دوہفتوں بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائیگا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا نویں سےبارہویں تک کلاسز 19 اپریل سےشروع ہوں گی،نویں سےبارہویں تک کی کلاسز ہفتے میں 2دن ہوں گی،

مراد راس کے مطابقپنجاب کے 13اضلاع میں لا ہور،راولپنڈی ،گوجرنوالہ،گجرات ،سیالکوٹ،سرگودھا،فیصل آباد،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ ملتان ،بہاولپور،رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے عید تک  بند رہیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم نےمیڈیا کو بتایا کہ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کے فیصلہ پر آج مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز میں اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا گیا۔

وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ18 اپریل کے بعد  نویں سے بارہویں جماعت کے بچے تعلیمی اداروں میں آئیں۔ نویں سے بارہویں تک کلاسز میں سخت ایس او پیز پر عمل ہوگا۔

پہلی سے آٹھویں جماعت کے متعلق28 اپریل کو فیصلہ کیا جائے گا۔

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات مئی میں لیے جائیں گے۔ کوروناسےمتاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند، آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی۔

 

شفقت محمود نے بتایا کہ یونیورسٹیوں میں داخلے بھی تاخیر سے ہوں گے۔ اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرتعلیم نے بتایا کہ اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے۔

خیال رہے کہ  کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔

6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔

یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کےدوران حکومت نے دس مارچ کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

جناب! عوام کو ہلکا نہ لیں۔۔۔عاصمہ شیرازی

’لگے رہو مُنا بھائی‘۔۔۔عاصمہ شیرازی

یہ دھرنا بھی کیا دھرنا تھا؟۔۔۔عاصمہ شیرازی

نئے میثاق کا ایک اور صفحہ۔۔۔عاصمہ شیرازی

%d bloggers like this: