دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس کل ہو گا

اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کے نوٹیفکیشن کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

اسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اہم اجلاس کل ہو گا،

اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کے نوٹیفکیشن کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں بتائی۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات
کونسل کا اجلاس کل ہوگا

جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزیر شرکت کریں گے،

اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے بعد ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

اجلاس میں مردم شماری کے نتائج سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

اسد عمر نے کہاکہ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں،

سخت پابندیوں کے اثرات دکھائی دینے لگے ہیں،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی ہے

About The Author