دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

شہزاد رائے کا ایک مرتبہ پھر مداحوں کو چیلنج

شہزاد رائے نے ٹوئٹر اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے

شہزاد رائے پاکستان کی میوزک انڈسٹری کا ایک ایسا نام ہیں جن کے بارے میں اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ

وقت ان کا کچھ نہیں بگاڑ سکا ہے۔ 43 سالہ گلوکار نے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ

وہ واقعی سپرفٹ ہیں۔

شہزاد رائے نے ٹوئٹر اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے

جس میں وہ ایک ہاتھ سے پش اپس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

انہوں نے مداحوں کو چیلنج کرتے ہوئے ویڈیو کے ساتھ لکھا کہ جو کوئی ایسا کرسکتا ہے

یا ایسا کرنے کی کوشش بھی کرسکتا ہے تو وہ انہیں ہیش ٹیگ شہزاد رائے چیلنج کے ساتھ ویڈیو

بناکر بھیجے۔ معروف گلوکار نے مذید کہا کہ وہ پسندیدہ ویڈیوز کو اپنے سوشل میڈیا چینلز

پر شیئر کریں گے۔

About The Author