نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کورونا کی تیسری لہر نے اندرون لاہور کی رونقیں مدھم کر ڈالیں

زندہ دلان شہر کے روایتی رونق کے دوبارہ لوٹنے کیلئے دعاگو ہِیں

کورونا کی تیسری لہر نے اندرون لاہور کی رونقیں اور روشنیاں مدھم کر ڈالیں

تاریخی عمارات میں گھرے فوڈ پوائنٹس میں بیٹھ کر کھانے کی اجازت نہیں،، صرف کھانا پیک کرا سکتے ہیں، زندہ دلان شہر کے روایتی رونق کے دوبارہ لوٹنے کیلئے دعاگو ہِیں

تاریخی مینار پاکستان، عظیم الشان بادشاہی مسجد اور مختلف پرشکوہ عمارات کا طلسماتی حسن اور لذت سے بھرپور لاہوری پکوانوں کا ذائقہ سیاحوں کو اندرون شہر کھینچ لاتا ہے،، لیکن ان دنوں کورونا کے باعث عائد پابندیوں نے یہاں کے ثقافتی رنگ پھیکے کر دیے ہیں

زندہ دلان کے پسندیدہ سری پائے،، مزیدار چکن توا پیس اور چٹخارے دار مٹن کڑاہی کی بھینی بھینی خوشبو نے فضائوں میں بسیرا ضرور کر رکھا ہے،، لیکن فوڈ پوائنٹس پر کھابے پیک کروا کر لے جاتے اکا دکا شہری ہی نظر آتے ہیں

لاہوریے کہتے ہیں دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ ہوٹلز میں بیٹھ کر کھابوں پر ہاتھ صاف کرنے کے ساتھ گپ شپ کا اپنا ہی مزا ہے، مایوس نہیں، جلد لاہور کے رنگ پھر نظر آئیں گے

About The Author