دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اداکار عثمان مختار نے خاموشی سے شادی کر لی

پاکستانی اداکار عثمان مختار نے زنیرہ انعام خان کے ساتھ شادی کرلی ہے

اداکارہ نیمل خاور اور اداکارہ سارہ خان کے لیے خوش قسمت ثابت ہونے والے پاکستانی اداکار عثمان مختار نے زنیرہ انعام خان کے ساتھ شادی کرلی ہے۔

کرونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد شادی کی  تقریب منعقد کی گئی تھی۔ شادی کی تقریب میں تمام ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا تھا۔ دلہا اور دلہن سمیت مہمانوں نے بھی ماسک پہنے ہوئے تھے۔

اداکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی اور لکھا کہ  ’زنیرہ انعام خان آپ کا بہت شکریہ مجھے دنیا کا سب سے خوش قسمت انسان بنانے کے لیے‘

عثمان مختار پاکستان کی مشہور سابق اداکارہ ناصرہ کے بیٹے ہیں۔ عثمان نے 2016 میں پاکستانی کامیڈی فلم ’جانان‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ فلم جانان میں ارمینہ خان ، بلال اشرف ، ہانیہ عامر اور علی رحمان خان تھے۔

جانان کے بعد عثمان مختار اظفر جعفری کی کرائم کامیڈی فلم ’پرچی‘ میں بھی کام کرچکے ہیں۔ اس فلم میں حریم فاروق، علی رحمان خان، اور احمد علی اکبر مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔

اداکار نے شہرت ڈرامے ’انا‘ اور ڈرامہ ’ثبات‘ سے حاصل کی تھی۔ ڈرامہ ’انا‘ میں اداکار نے التمش کے کردار میں نظر آئے تھے جبکہ ڈرامہ ’ثبات‘ میں ڈاکٹر حارث کا کردار ادا کیا تھا۔

انا  میں اداکار کے ساتھ اداکارہ نیمل خاور تھیں جبکہ ڈرامہ ثبات میں اداکار کے ساتھ اداکارہ سارہ علی خان نظر آئیں تھیں۔

ان دونوں ڈراموں کو ناظرین نے کافی پسندہ کیا تھا۔ دونوں اداکاراؤں نے  ڈرامہ سیریل ختم ہونے سے قبل شادی کرلی تھی۔

اداکار نے  مداحوں کی توجہ اس وقت حاصل کی جب نیمل خان نے اگست 2019 میں حمزہ علی عباسی اور سارہ خان نے جولائی 2020 میں پاکستانی گلوکار فلک شبیر کے ساتھ شادی کی۔ دونوں اداکاراؤں کی شادی کے بعد سوشل میڈیا پر میمز بنے شروع ہوگئے تھے۔

اداکار عثمان مختار نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی تھی جس پر پاکستانی ستاروں نے اداکار کو مبارکباد پیش کی ہے۔

About The Author