دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اوکاڑہ، جعلی انگوٹھے بناکر پیسے اور سمیں نکلوانے والا گروہ گرفتار

تین ملزمان سر غنہ سمیت گرفتار دو لاکھ کی نقدی رقم بھی برآمد کر لی گئی

اوکاڑہ سی ائی اے سٹاف پولیس کی بڑی کاروائی غریب شہریوں کے انگوٹھوں کے نشانات بنا کر انکے اے ٹی ایم سے پیسے،بے نظیر کفالت پروگرام سے پیسے،

سمیں نکوالنے والا گروہ گرفتار۔

اوکاڑہ کراچی کے بعد اوکاڑہ میں بھی لوگوں کے جعلی انگوٹھے بناکر پیسے اور سمیں نکلوانے والا گروہ گرفتار۔

اوکاڑہ سی آئ اے سٹاف پولیس کی بڑی کارروائی جعلی پلاسٹک انگوٹھے بنا کر بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام سے پیسے نکلوانے کا انکشاف
تین ملزمان سر غنہ سمیت گرفتار دو لاکھ کی نقدی رقم بھی برآمد کر لی گئی

ڈی ایس پی سی آئ اے مہر یوسف گرفتار ملزمان میں ذیشان بلال ولد سلیم اور بلال ولد صدیق شامل گرفتار ملزمان اوکاڑہ شہر کے رہائشی ہیں ملزمان کے

قبضہ سے 352 جعلی پلاسٹک انگوٹھے 354 اے ٹی ایم کارڈز سینکڑوں شناختی کارڈ شامل ہیں ملزمان عرصہ دراز سے اس گھناونے کام میں ملوث تھے

ڈی پی او فیصل شہزاد نے کامیاب بڑی کارروائی پر ڈی ایس پی سی آئ اے مہر یوسف انسپکٹر مہر اسماعیل سب انسپکٹر ناصر علی جٹ اور

دیگر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام کا بھی اعلان کیا

About The Author