دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحید کھرل)ریجنل پولیس ترجمان کیمطابق محمد زبیر دریشک کا سرکل احمد پور

شرقیہ کے تھانہ سٹی احمد پور شرقیہ،تھانہ ڈیرہ نواب اور تھانہ صدر احمدپور شرقیہ کا دورہ،

پولیس اسٹیشنز کی کارکردگی پر اظہار اطمینان۔ تفصیل کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر محمد

زبیر دریشک نے ایس ڈی پی او احمدپور شرقیہ آصف رشید کے ہمراہ یکے بعد دیگرے تینوں

تھانوں کی فارمل انسپکشن کی جہاں پر انہوں نے تھانہ کے ڈی او روم، وائرلیس کنٹرول روم،

دفاتر تفتیشی افسران، ایس ایچ او آفس،

بیریکس کنسٹیبلان کا معائنہ کیا، فرنٹ ڈیسک و تھانہ

کے ریکارڈ کو چیک کیا۔ بہترین انتظامات اوراچھی کارکردگی پر ایس ایچ اوزکو شاباش دی۔

آر پی او بہاولپور کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کی حفاظت کے

لیے 24 گھنٹے خدمات سرانجام دے رہی ہے اس فریضہ کی ادائیگی میں روز افزوں بہتری کا

سلسلہ جاری ہے۔کرونا ایس او پیز پر نہ صرف خود عملدآمد کریں بلکے حوالات میں قید

 

ملزمان سے بھی ان ایس او پیز پر عملددرآمد کروائیں۔بریکس،حوالات صفائی ستھرائی کا

خاص خیال رکھیں اور جراثیم کش سپرے بھی کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکل و تھانہ کی

بلڈنگ کے تعمیراتی و مرمتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ آر پی او نے کہا کہ انسپکٹر

جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی نے پنجاب پولیس کے جوانوں کیلئے ہفتہ واری ریسٹ کے

حوالے سے نئی ایپ ”لیو اینڈ اٹینڈنس مینجمنٹ سسٹم“بھی لانچ کردی ہے۔

جدید آٹو میٹک سسٹم

کے تحت تمام نفری کاہفتہ وار ریسٹ روسٹر بنے گا اور متعلقہ اہلکار ریسٹ کا ایس ایم ایس

پہنچ جائے گا۔ہفتہ وار چھٹی نہ ہونے کے باعث پولیس افسران واہلکاران اپنی فیملی کے ساتھ

وقت نہیں گزار نہیں پا رہے تھے جس کی وجہ سے ذہنی دباؤ میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔

آئی

جی پنجاب کے اس اقدام سے پولیس افسران و اہلکاران کا مورال بلند ہوگاجس سے ان میں کام

کرنے کی لگن پیدا ہو گی اور وہ اپنے رویہ کو بہتر محسوس کریں گے۔

About The Author