مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 42واں اجلاس

پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وویمن کی سالانہ رپورٹ برائے 2018ء کی منظوری

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 42واں اجلاس

اجلاس میں گندم خریداری پالیسی 2020-21 ء کی منظوری دی گئی

پنجاب حکومت کاشتکاروں سے 1800 رو پے فی من کے حساب سے گندم خریدے گی

گندم کا ٹارگٹ 35 لاکھ میٹرک ٹن سے 50 لاکھ میٹرک ٹن تک رکھا گیا ہے

ضرورت پڑنے پر پنجاب حکومت مزید گندم بھی خرید سکتی ہے

گندم پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے گی

کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا -عثمان بزدار

گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کروں گا-عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق صوبائی ملازمین کی

تنخواہوں میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت

کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر جلد اپنی حتمی

سفارشات پیش کرے-عثمان بزدار

کابینہ نے پنجاب شوگر سپلائی چین مینجمنٹ آرڈر2021 ء کی اصولی منظوری دے دی

اس کے تحت چینی کی خرید و فروخت کے پورے نظام کو ریگولیٹ کیا جا سکے گا

شوگر ملزاور ڈیلرز کے گودام کی رجسٹریشن ہو گی اور صرف رجسٹرڈ ڈیلرہی چینی کی

خریدو فروخت کر سکے گا
The Prevention of Speculation in Essential Commodities Ordinance 2021

کی اصولی منظوری

اس کے تحت اشیاء ضروریہ کے نرخوں کو سٹے بازی کے ذریعے بڑھانے کی روک تھام کی جا سکے گی

پنجاب کابینہ کا قیمتوں میں استحکام کیلئے مزید 2 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی منگوانے کافیصلہ

پنجاب کابینہ نے پنجاب میں مزید 4 سیمنٹ پلانٹس لگانے کی منظوری دے دی

نئے سیمنٹ پلانٹس میانوالی، ڈیرہ غازی خان اور خوشاب میں قائم ہوں گے

پنجاب میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری ہو گی اور رو زگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہوں گے

قحط سالی سے متاثرہ ضلع خوشاب کی تحصیل نورپور تھل میں کاشتکاروں کو آبیانہ، زرعی

ٹیکس اور دیگر واجبات معاف کرنے کی منظوری

نور پور تھل کے 75 مواضعات کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا
2020ء کے مون سون فلڈ کے متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے کیلئے 44 کروڑ روپے

کے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری

مون سون سے 12 اضلاع کے 106 مواضعات متاثر ہوئے
122

جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمی افراد کو وزیر اعلی عثمان بزدار کے حکم پر مالی امداد دی جا چکی ہے

گھروں کے نقصانات کے لئے فوری طور پر مالی امداد دی جائے گی

غازی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ سائنس،ڈیرہ غازی خان کوچارٹردینے کا معاملہ سپیشل کمیٹی کے سپرد

ٹرانسپورٹ وہیکلزکے فٹنس سر ٹیفکیٹ کیلئے نئی پالیسی بنانے اور سویڈش کمپنی اوپس کے

ساتھ امور طے کرنے کے لئے کابینہ کی کمیٹی تشکیل
کمیٹی 7 روز میں سفارشات پیش کرے گی

ریسورس موبلائزیشن کمیٹی کی سال2019-20ء کیلئے سفارشات کی منظوری

ان سفارشات کے تحت روٹ پرمٹ فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ

پنجاب سول اینڈ ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا فیصلہ

پنجاب کابینہ نے پنجاب سول اینڈ ایڈمنسٹریشن ایکٹ 2017میں ترمیم کی منظوری دے دی

ایلیمنٹری وپرائمری اساتذہ کو ایڈوانس انکریمنٹ دینے کا فیصلہ موخر

کابینہ نے پنجاب سیلز ٹیکس سپیشل پروسیجر(ٹرانسپورٹیشن/ آئل ٹینکرز کے ذریعے کیرج

آف پٹرولیم آئلز)رولز 2020ء کی منظوری دے دی

پراجیکٹس،پروگرامز، پالیسی یونٹس،پولیو سیلز،کمپینز،اتھارٹیز،فاؤنڈیشنز، فنڈز اورکمیشنز

میں تعینات افسروں کے لئے خصوصی الاؤنس دینے کا فیصلہ موخر

سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں گندم ایکسپورٹ 2016ء کے حوالے سے اہم امور پرکمیٹی تشکیل

کمیٹی تمام امور کا باریک بینی سے جائزہ لے گی اور ایکسپورٹ دستاویزات کی تصدیق کے

بعد فیصلہ کرے گی

خصوصی افراد کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ بحالی مرکز/ہسپتال کے قیام کے لئے سپیشل

ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی اراضی سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کو منتقل کرنے کی منظوری

ٹاؤن شپ لاہور میں 26 کنا ل 10 مرلے اراضی پر سپیشل افراد کے لئے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا جائے گا

چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے ٹرمز اینڈ کنڈیشنز پر نظر ثانی کا فیصلہ

چیئرمین کو اب تنخواہ نہیں ملے گی بلکہ صرف گاڑی اور پی او ایل ملے گا

کابینہ نے چیئرمین راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی راشد عزیز کا استعفی منظور کر لیا

لاہور سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے بورڈ کے چیئرمین اور سرکاری ممبران کی

تعیناتی کی منظوری

سابق بیوروکریٹ عرفان الہی اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے

سرکاری ممبران میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیاتی، سیکرٹری

خزانہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ شامل

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی ایکٹ 2011ء میں ترمیم کی منظوری

لاہوررنگ روڈ اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر تک بڑھایا جائے گا

پنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف وویمن کی سالانہ رپورٹ برائے 2018ء کی منظوری

اجلاس میں صوبائی کابینہ کے 41ویں اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی

اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کے51 ویں اور52ویں اجلاسوں کے

فیصلوں کی توثیق کی گئی

کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کے 48ویں،49ویں،50ویں اور51ویں اجلاسوں کے فیصلوں کی توثیق کی گئیa

%d bloggers like this: