مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں فلور مل سمیت چھ جپسم کریشر یونٹس کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر و چیئرمین ڈسٹرکٹ انوائرمنٹل اپروول کمیٹی کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کیسز کی سماعت کرتے ہوئے منظوری دی.

سیکرٹری کمیٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر تحفظ ماحولیات اشفاق حسین بخاری کے علاوہ پروفیسر ڈاکٹر اسحاق آصف رحمانی،

اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ، انسپکٹر تحفظ ماحولیات محمدارشدچغتائی اوردیگر موجو دتھے. ڈپٹی کمشنر نے کیسز کی سماعت کے بعد قواعد و ضوابط پورے ہونے پر

تحصیل تونسہ سے متعلق پانچ جپسم کریشر یونٹ اور ایک فلور مل کے قیام کی منظوری دے دی.


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں 20این جی اوز کو ضلع میں مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے. ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز نے

کیسز کی سماعت کرتے ہوئے این جی اوز کو ضلع میں کام کرنے کی منظور ی دی. اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد ابراہیم اور دیگر موجو دتھے

اجلاس میں پی پی ایم ایف کے معاملات کا بھی جائزہ لیاگیا.ڈپٹی ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر محمد ابراہیم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر نے کیسز کی سماعت کے بعد

انجمن فلاح مریضاں تونسہ شریف، خیابان ویلفیئر سوسائٹی، سپنا ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،

الغازی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کوہ سلیمان، ایف آر کے ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، ابوذر غفاری ویلفیئر آرگنائزیشن بستی بوہڑ تونسہ، یوتھ فرنٹ پاکستان، رورل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،

عصر ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، پکار ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، دہلیز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن بستی گدپور، کسان ویلفیئر تنظیم،

ٹرائیبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن تونسہ، زہرا ویمن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن، قلم فاونڈیشن، سوجھلا ویلفیئر فاونڈیشن، ویلفیئر ایسوسی ایشن غوث آباد، کمیونٹی ویلفیئر آرگنائزیشن ڈیرہ غازیخان، قبائلی ویلفیئر سوسائٹی،

کوہسار جنوبی او ربنت امن ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن خیابان سرور کے معاملات او رریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اوران تنظیموں کو مفاد عامہ کیلئے کام کرنے کی اجازت دے دی گئی.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں اقلیتوں کے مسائل کے حل اور دیگر معاملات کے جائزہ کیلئے

اقلیتی سیل قائم کر کے تحصیل سطح پر فوکل پرسنز مقرر کر دیئے گئے ہیں. ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) محمد علی اعجاز کے نوٹیفکیشن کے مطابق

ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم سیل کے انچارج ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال ہوں گے اور ایس این اے زبیر انجم خان معاملات دیکھیں گے.

اسی طرح پولیٹیکل اسسٹنٹ آفس میں فوکل پرسن پی اے کوہ سلیمان محمد حمزہ سالک ہوں گے.

عبدالروف پی اے ٹو پولیٹیکل اسسٹنٹ معاملات دیکھیں گے. اسسٹنٹ کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان میں قائم اقلیتی سیل کے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف اوراسسٹنٹ غلام قادر معاملات دیکھیں گے.

اسسٹنٹ کمشنر آفس تونسہ کی فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر رابعہ سیال ہوں گی سینئر کلرک عبدالمجید معاملات دیکھیں گے.

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ آفس میں فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ ہو ں گے جبکہ سینئر کلرک اللہ وسایا معاملات دیکھیں گے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

چار دکانیں سربمہر جبکہ کارسرکار میں مداخلت پر ایک شخص کو گرفتار کرادیا. دکانداروں کوپانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائدکیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹوں کے معائنہ کے دوران پرائس کنٹرول ایکٹ اوردیگر معاملات کے حوالے سے بھی جانچ پڑتال کی.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تونسہ شہر میں سٹریٹ اور شاہراہوں کی لائٹس کو سولر اور دیگر متبادل ذرائع پر منتقل کیاجارہا ہے

کلمہ چوک کو روشن کردیا.علاوہ ازیں تحصیل تونسہ شریف میں آوارہ او رپاگل کتوں کی تلفی مہم کاآغاز کر دیاگیا ہے.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ رابعہ سیال نے مہم کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دیں جنہیں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آوارہ کتوں کی تلفی کا ٹاسک دے دیا گیا.


ڈیرہ غازی خان

ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان نے ہیلپ لائن میں تیکنیکی خرابی کی
صورت میں رابطہ نمبر متعارف کرادیاہے

عوام ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن 1122نہ ملنے پر 064-2430380 پر رابطہ کر سکتے ہیں.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن کا عملہ بارش میں رات گئے فیلڈ میں موجود رہا.

چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل کی زیر نگرانی سٹاف نے مین ڈسپوزل وقار کنٹین، سبزی منڈی،

نورنگ آباد، معصوم آباد خیابان سرور سمیت تمام ڈسپوزل سٹیشن مکمل گنجائش کے ساتھ چلائے بجلی کے متبادل کے طو رپر جنریٹر کام کرتے رہے

فیلڈ سٹاف کی محنت سے گولائی کمیٹی کے اطراف اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی ممکن بنا لی گئی.

مشیر صحت محمد حنیف پتافی کارپوریشن اور دیگر عملہ کے ساتھ رابطے میں رہے انہوں نے کہاکہ

کارپوریشن کی بہتر حکمت عملی سے شہر کے وہ علاقے جو معمولی بارش میں کئی دن تک زیر آب رہتے تھے انہیں چند گھنٹوں میں صاف کر دیاگیا

علاوہ ازیں چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ صاف پانی نعمت ہے اسے ضائع ہونے سے بچایا جائے

کارپوریشن شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کردارادا کررہی ہے

شہری واٹر کنکشن کو ریگولر کرا کے واجبات فوری ادا کریں


ڈیرہ غازی خان

ڈی پی او عمر سعید ملک کی کرائم فری ویژن کے تحت پولیس تھانہ بی ڈویژن کی

ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی،ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ بی ڈویژن نے دوران گشت کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ریاض حسین ولد محمد موسیٰ سکنہ داجل سے

پسٹل 30 بور بمعہ 03 عدد گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ

جرائم پیشہ افراد کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور ایسے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔

.

%d bloggers like this: