مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پور شریف
ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں

جگہ پر آویزاں کریں۔خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں 0604920020اور ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں آپ اپنی شکایت قیمت پنجاب ایپ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے

دوران ضلع ہذا کی ریوینو حدود میں از سر نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔جس کے مطابق

چاول کچی باسمتی 118روپے کلو،چاول پکی باسمتی 116روپے،چاول کرنل ٹوٹا 82روپے،چاول دیسی 63روپے،

دال چنا موٹی 132روپے،دال چنا باریک128روپے،دال مسور باریک 144روپے،دال مسور موٹی132روپے،دال مونگ دھلی200روپے،دال ماش چمن248روپے،دال ماش برما225روپے،بیسن130روپے،میدہ70روپے،

سوجی70روپے،چنا سفید کابلی134روپے،چنا سفید باریک126روپے،دہی 90روپے کلو،دودھ80روپے لٹر،گوشت بڑا 320روپے کلو،

گوشت چھوٹا 600روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔جبکہ تندوری روٹی 100گرام 6روپے ،نان سادہ 100گرام 7روپے،آٹے کا 20کلو کا تھیلہ 860روپے میں فروخت کیا جائے گا۔


: حاجی پورشریف

بجلی چوری کیخلاف میپکو کی انوکھی منطق غیر اعلانیہ اوربلاجواز 16 سے 18 گھنٹے کی طویل لوڈشینگ کر کے ہزاروں صارفین کو اذیت میں مبتلاء کر دیا،

بغیر شیڈول لوڈشیڈنگ،بلاجواز بجلی کی بندش طلباءوطالبات و سرکاری ملازم پیشہ افراد کو پریشانی کا سامنا،مچھروں کی بہتات
پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر بجلی چوری اور غیر اعلانیہ اور

بلاجواز بغیر کسی شیڈول کے حاجی پور شریف وگردونواح میں بجلی کی بندش کے خلاف شکایات کےباوجود بجلی کی بندش جاری

تفصیلات کیمطابق حاجی پورشریف جوکہ میپکو ڈویژن راجن پوراورسب ڈویژن فاضل پور کا1215244 فیڈر ہے غیر اعلانیہ صبح اور نماز کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کے

سبب گھریلو خواتین کے ساتھ ساتھ طلباءو طالبات اور سرکاری ملازم پیشہ افراد کو سخت پریشانی کا سامنا ہےمزید جہاں پر بجلی چوری عروج پر تھی اور ہے جس کی

بارہا نشاندہی کی گئی مگر میپکو حکام ماننے کو تیار نہیں تھے کیونکہ مبینہ طور پر منتھلی اور مٹھی گرم کا سلسلہ جاری تھا

جوکہ اب بھی جاری ہے جس میں میپکو اہلکار اوران کے پرائیویٹ ایجنٹ شامل ہیں جس کی شکایات واٹس ایپ کے زریعے متعلقہ حکام کو بھیجی گئی

بجلی چوری اور مزید اصلاحات بارے پاکستان سیٹیزن پورٹل ایپ پر PU0802191394218 بمورخہ 8فروری 2019 اور PU1209194596173 بمورخہ 12ستمبر 2019 کوبھی شکایت درج کرائی گئیں لیکن بحیثیت ایک ذمہ دارشہری جو مکمل طور پر واجبات بھی ادا کررہے ہیں

انہیں کس چیز کی سزا دی جارہی ہے اور بجلی چوری کی اس انوکھی منطق اور سزا کا کیا مطلب ہے۔کیا جنگل کا قانون ہے بجلی چوری پر قابو پانا میپکو کا کام ہے ناکہ

میپکو صارف کا؟ اوربجلی چوری کےخاتمے کے لئے پلاسٹک کوٹڈ بجلی کی تاریں نصب کی جائیں تاکہ

باقاعدگی سے بل اداکرنے والےصارفین ذہنی اذیت اور کرب سے بچ سکیں اس سلسلے میں متاثرین میپکو حاجی پور شریف و گردونواح نےچیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو،

جنرل منیجرمیپکو ،چیف انجینئرمیپکو ڈی جی خان،ایکسیئن میپکو راجن پور اور ایس ڈی او میپکو فاضل پور سے

اصلاح و احوال اوروفاقی وزیر توانائی، وزیر اعظم پاکستان سے اس پر ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔

%d bloggers like this: