مئی 16, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چھوٹے کاروباروں کے معاملات اجاگر کرنے کیے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جس کے تحت متعلقہ شعبوں میں پالیسی ریسرچ اور متعلقہ حلقوں تک رسائی میں بہتری لائی جائے گی

چھوٹے کاروباروں کے معاملات اجاگر کرنے کیے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
ایس ڈی پی آئی اور پی سی ایس ٹی ایس آئی شعبے کے امور اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ کاوشیں کریں گے

پالیسی ادارہ برائے پائدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) اور پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری (پی سی ایس ٹی ایس آئی) نے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں

جس کے تحت متعلقہ شعبوں میں پالیسی ریسرچ اور متعلقہ حلقوں تک رسائی میں بہتری لائی جائے گی۔

ایم او یو کی رو سے وفاقی، صوبائی اور مقامی حکومتوں کی سطح پر چھوٹے کاروباروں کے مسائل اور معاملات پر نجی۔سرکاری مکالمے کو فروغ دینے کے لیے

مختلف اقدامات کیے جائیں گے۔ یہ کاوشیں آمدہ وفاقی بجٹ کے حوالے وفاقی حکومت کی طرف سے مانگی جانے والی سفارشات کے لیے انتہائی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

ایس ڈی پی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے ایم او یو کے ضمن میں کہا کہ معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھنے والے شعبے کے ساتھ گفتگو کا عمل پاکستان میں پائیدار ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

پی سی ایس ٹی ایس آئی کے صدر عدنان جلیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نجی شعبے خصوصاً چھوٹے کاروباروں کو پالیسیوں اور دیگر اہم امور کے بارے میں

آگاہی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ اشتراک عمل اس ضمن میں انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔

مفاہمت کی یادداشت پر دستخطوں کے موقع پر دوسروں کے علاوہ پی سی ایس ٹی ایس آئی کی اگزیکٹو کمیٹی کے اراکین سہیل ملک اور

عاطفف شہزاد جبکہ ایس ڈی پی آئی کے احد نذیر بھی موجود تھے۔

%d bloggers like this: