دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور،شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر، تعفن سے شہریوں کا جینا محال

لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی نے دعوی تو کیا کہ رواں ہفہ شہر بھر سے کوڑا اٹھا لیا جائیگا

شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر، تعفن نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔ لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی نے دعوی تو کیا کہ رواں ہفہ شہر بھر سے کوڑا اٹھا لیا جائیگا لیکن صورتحال جوں کی توں ہے

گندگی اور کوڑے کے ڈھیر،،، شہر لاہور کے باسیوں کے لیئے وبال جان بن گئے، جگہ جگہ پڑی گندگی سے اٹھنے والے تعفن نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔

لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی نے دعوی تو کیا کہ رواں ہفتہ شہر سے کوڑا اٹھا لیا جائے گا لیکن دعوے کی عملی تصویر دیکھنے کو نہیں ملی

شہری کہتے ہیں کہ بارہا کہنے کے باوجود کوڑا نہیں اٹھایا جاتا ،،، کچرے کے ڈھیر سے نا صرف تعفن اٹھ رہا ہے بلکہ مختلف بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں
منیب بابر،،،عرفان،،)کافی دنوں سے یہاں کوڑا پڑا ہے،،، کوئی بھی نہیں کوڑا اٹھانے آتا

ایل ڈبلیو ایم سی حکام کے مطابق ستاون ڈمپر، اٹھائیس ایکسکویٹر، چھیاسٹھ ٹرالیاں اور اور سترہ لوڈر شہر سے اٹھارہ ہزار ٹن کوڑا اٹھانے میں مصروف ہیں

About The Author