دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

احتساب بیورو لاہور نے مریم نواز کو ایک بار پھر طلب کر لیا

مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کے شئیرز کی خریدوفروخت کی اصل دستاویزات سمیت چھبیس مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

احتساب بیورو لاہور نے مریم نواز کو ایک بار پھر طلب کر لیا

مریم نواز کو چوہدری شوگر ملز کے شئیرز کی خریدوفروخت کی اصل دستاویزات سمیت چھبیس مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے

غیر ملکی کاروباری افراد سے مراسم، شئیرز اور بینک ریکارڈ بھی ہمراہ لانے کو کہا گیا ہے

شریف فیملی کی مشترکہ چوہدری شوگر ملز کیخلاف منی لانڈرنگ تحقیقات میں نیب لاہور نے مریم نواز کو چھبیس مارچ دن گیارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کردی۔۔۔

نیب کے نوٹس میں دوہزار آٹھ میں ایک کروڑ پندہ لاکھ ستائیس ہزارشئیرز منتقلی اور شیئرز خریدنے کی رقم بارے استفسار کیا گیا ہے۔

تین غیر ملکی شخصیات کے ساتھ معاہدوں کی اصل دستاویزات بھی ہمراہ لانے کو کہا گیا ہے۔ ناصر لوتھا سے دو ہزار دس میں ایک کروڑ دس لاکھ کے

شئیرز خریدنے اور حسین نواز کو منتقل کرنے کا معاہدہ بھی طلب کیا گیا ہے

لیگی رہنما ملک احمد خان نے مریم نواز سے کی نیب طلبی کو سیاسی انتقام قرار دیا۔۔۔کہتے ہیں کہ

ٹیکس کے معاملات پر سوال نامہ بھیجنا نیب کااختیار نہیں ہے ۔۔
ملک احمد خان۔۔۔نیب اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے۔۔طلبی سیاسی انتقام ہے

احتساب بیورو لاہور نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کےلیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے

جس پر عدالت نے مریم نواز سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سات اپریل کو جواب طلب کر رکھا ہے۔۔۔

About The Author