اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولپور میں پیسٹی سائیڈز تیار کرنے والی

ایگرو لیکس کیمیکلز لیمیٹیڈ کے فامولیشن پلانٹ پر مبینہ طور پر بوائلر پھٹنے سے ایک

شخص جاں بحق ہو گیا۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والے ایک ملازم کو برن یونٹ ملتان

ریفر کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق ایگرو لیکس کیمیکلز میں نان ٹیکنیکل لیبر سے کیمکل فامولیشن کا کام لیا جا رہا تھا۔

بہاولپور کے علاقے سمال انڈسٹریز میں زرعی ادویات تیار کرنے والی ایک کمپنی ایگرو لِکس کیمیکلز میں پیسٹی سائیڈز فامولیشن کے دوران آگ لگنے سے کام کرنے والے دو ملازم جھلس گئے۔ دونوں زخمیوں کو بہاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا

جہاں 90 فیصد تک جھلس جانے والا عمران نامی شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا

جبکہ شدید زخمی ملازم مجاہد کو برن یونٹ ملتان ریفر کر دیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ پلانٹ پر لگا بوائلر پھٹنے سے واقعہ پیش ایا۔ زرائع کا کہنا ہے کہ

ایگرو لیکس کیمیکلز میں نان ٹیکنیکل سٹاف سے فامولیشن کروائی جا رہی تھی۔ دوسری جانب کمپنی مالک ناصر شکیل کا کہنا تھا کہ پیسٹی سائیڈز فامولیشن کے دوران ریکٹر میں آگ لگنے سے دو لوگ جھلس گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔


پاکستان کسان اتحاد نے پنجاب میں گندم کا ریٹ 2000 روپئے من نہ ہونے کی صورت میں گندم محکمہ خوراک کو نہ دینے کا اعلان کر دیا۔

مرکزی چیئرمین کسان اتحاد چوہدری محمد انور کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے گندم خریداری میں طاقت کا استعمال کیا

تو کسان متحد ہو کر لڑیں گے۔ مذید تفصیلات اطہر لاشاری کی اس رپورٹ میں

کاشتکاروں کی نمائندہ تنظیم پاکستان کسان اتحاد نے پنجاب میں گندم کی قیمت دو ہزار روپئے فی من مقرر نہ ہونے کی صورت میں رواں سال گندم ذخیرہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

بہاولپور کے کسان راہنماوں کے اجلاس میں مرکزی چیئرمین کسان اتحاد چوہدری محمد انور کا کہنا تھا کہ رواں سال محکمہ خوراک کو گندم فروخت نہیں کریں گے

چوہدری محمد انور کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے کسانوں سے گندم طاقت کے زور پر لینے کی کوشش کی تو ستلج پل بہاولپور اور غازی گھاٹ پل ڈیرہ غازی خان بند کرنے کے ساتھ ساتھ مرکزی شاہراہوں کو بھی بند کریں گے.

انکا کہنا تھا کہ یہ حکومت کسانوں کو بھوک سے مارنا چاہتی ہے ہم بھوک سے نہیں بلکہ شہادت کی موت مریں گے۔

چوہدری انور کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب میں گندم کا ریٹ سندھ کے برابر کرے۔
اجلاس میں کسان اتحاد بن بہاولپور کے صدر عباس کلیار،

احمد پور شرقیہ کے صدر راؤ فاروق اور یزمان کے صدر زوار آمین کلیات سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔

%d bloggers like this: