دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے چونسٹھ نئی بسیں خریدنے کا معاہدہ

معاہدے کی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کی شرکت

ویڈا ٹرانزٹ سیلوشن اور نجی بینکوں کے اشتراک سے لاہور میٹرو بس پراجیکٹ کے لئے

چونسٹھ نئی بسیں خریدنے کے سلسلہ میں دو اعشاریہ چھ بلین روپے کا معاہدہ طے پا گیا ۔

معاہدے کی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کی شرکت

میٹرو بس سروس کے دو ہزار تیرہ میں شروع ہونے والے منصوبے

کی دوسری ٹرم کے لئے اٹھ سالہ منصوبہ بنایا گیا ہے، ڈائریکٹر پراجیکٹ اور مہمان

خصوصی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کِھچی کی موجودگی میں معاہدہ پر دستخط

کئے گئے ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یہ پراجیکٹ نہ صرف عوام

کو معیاری پبلک ٹرانسپورٹ مہیا کرے گا بلکہ شہر میں بڑھتی ہو آلودگی اور بے ہنگم ٹریفک

کو کم کرنے میں معاون ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت پانچ سو سے زائد نوکریاں پیدا ہوں گی۔

About The Author