دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر  ہو گئی

اسلام آباد میں بھی چینی سو روپے میں دستیاب ہے ۔

چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر  ہو گئی ۔۔۔

 کراچی میں چینی سو روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی ۔۔۔

لاہور میں قیمت ایک سو پانچ روپے تک پہنچ گئی ۔۔۔

دیگر شہروں میں بھی صورتحال زیادہ مختلف نہیں ۔

چینی کھا کر منہ میں مٹھاس آ جاتی ہے ۔

مگر اس کی قیمتوں میں آئے روز اضافے سے معاملہ الٹ ہو گیا ہے ۔

 کراچی میں چینی کی فی کلو قیمت  دس روپے فی کلوبڑھ گئی ۔ چینی فی کلو  سو روپے میں مل رہی ہے ۔

اسلام آباد میں بھی چینی سو روپے میں دستیاب ہے ۔

لاہور میں چینی کا سرکاری ریٹ تو چوراسی روپے ہے مگر عوام کو ایک سو سے ایک سو پانچ روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں ۔

پشاور میں چینی ایک سو دس روپے میں فروخت ہونے لگی ۔

  پندرہ روپے اضافے کے بعد گوجرانوالہ میں چینی کی قیمت سو روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔

      بہاولپور میں چینی ایک سو تین روپے میں دستیاب ہے ۔

ملتان میں چینی پچانوے اور سرگودھا میں  سو روپے فی کل مل رہی ہے ۔

About The Author