مئی 13, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قدیم لاہور کے دہلی گیٹ سے اندرون شہر میں جائیں تو

اندرون دہلی گیٹ کے مشہور شاعر اور حکیم ،، سرجن سنگھ کا تنگ سا کوچہ

قدیم لاہور کے دہلی گیٹ سے اندرون شہر میں جائیں تو ،،،، ُسورجن سنگھ گلی ،،، سیاحوں کو کچھ پل ٹھہرنے پر مجبور کر دیتی ہے ،،، ترک طرز کی سرخ اینٹوں کا فرش اور پرانے جھروکوں پر معلق گلدستے ،، یہاں آنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیتے ہیں

اندرون دہلی گیٹ کے مشہور شاعر اور حکیم ،، سرجن سنگھ کا تنگ سا کوچہ ،،، سیاحوں کے لئے بانہیں کھولے ہوئے ہے ،،، جو بھی یہاں کا رخ کرتا ہے ،،، ممکن نہیں ،، کہ کچھ پل رکے بناء ،، گزر جائے

رنگ دے اندرون لاہور کے نام سے والڈ سٹی لاہور نے گلی سرجن سنگھ کو قدیم طرز پر بحال کیا ہے ،،، سرخ رنگ کی ترک فرشی ٹائلیں ،، سروقامت کھڑکیوں، اونچے روشن دانوں سے،،، جھانکتا لاہور اور پرانے جھروکوں سے معلق برقی قمقمے ،، گزرنے والوں کو سحر میں جکڑ لیتے ہیں

محمد سجاد۔ ڈائریکٹر والڈ سٹی اتھارٹی لاہور (اندرون لاہور کی بحالی کا کام شرو رکھا گیا ئے اس کی بحالی دوہزار چھ میں شروع کی گئی۔آہستہ آہستہ اندرون لاہور کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جارہا)

 سلطان احمد۔ فلاور ڈیزائنر، (ہم نے اس گلی کا ڈیزائن کیا ئے اس کی خوبصورتی کیلئے پھول اور پلانٹس لگائے گئے ہیں)

گلی سرجن سنگھ کے مکین ،،، بھی کوچے کی صفائی ستھرائی ،،،  اور نفاست سے کی گئی ،، آرائش پر خوش ہیں ،،،، کہتے ہیں ،،، کچھ عرصہ قبل تاریکی کے باعث یہاں کوئی نہ آتا تھا،،، اب پوش علاقوں سے لوگ دیکھنے کو آتے ہیں

 ابراہیم بٹ۔ رقیہ سلطانہ ،، (لوگ پہلے گلبرگ دیکھنے جاتے تھے اب ہاں کے لوگ یہاں آتے ہیں۔ اسکی خوبصورتی بڑھ گئی ہے)

کوچہ سُرجن سنگھ کی بحالی میں والڈ سٹی اتھارٹی کے ساتھ عالمی بینک کی جانب سے بھی مالی اشتراک کیا گیا ہے

اندرون دہلی گیٹ کے اس کوچے کی نفاست اور سجاوٹ ،،، پہلے تو سیاحوں کو حیرت میں ڈالتی ہے ،،، پھر لاہور کی محبت میں مبتلا کر دیتی ہے

%d bloggers like this: