مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور شہر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر، لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو نوٹس

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت گڈ گورننس میں فیل ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کر دئیے

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ پنجاب حکومت گڈ گورننس میں فیل ہوگئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے شہر میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آلودہ ترین شہر بننے والا لاہور اب گندے ترین شہروں کی فہرست میں شامل ہو رہا ہے

حکومت اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی دونوں صفائی کے بہتر انتظامات کرنے میں بری طرح نام ہوگئے

درخواست گزار نے مزید کہا کہ شہر کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ اپنے پوش علاقوں میں کوڑے اور گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں

لیکن متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے اور جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

%d bloggers like this: