نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیٹ کو بااختیار بنایا جائے ،ریٹائرہونے والے سینیٹرز کا مطالبہ

ڈیبیٹنگ کلب بنانے کے بجائے اسے مالی اور فیصلہ سازی کے حوالے سے با اختیار بنانے پر کام کیا جائے

سنیٹ اجلاس میں مدت پوری ہونے والے سنیٹرز نے مطالبہ کیا کہ ایوان بالا محض ڈیبیٹنگ کلب بنانے کے بجائے اسے مالی اور فیصلہ سازی کے حوالے سے

با اختیار بنانے پر کام کیا جائے سنیٹر عثمان کاکڑ جہانذیب جمالدینی نے وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کا معاملہ اٹھایا

حکومتی رکن مہر تاج نے پمز میں کورونا ویکسینیشن سینٹر کو کورونا پھیلانے کا سبب قرار دیدیا

پینل آف چیئر جاوید عباسی کی صدارت میں سنیٹ کے اجلاس مدت پوری ہونے والے سنیٹرز کو فلور دیا گیا سنیٹر عثمان خان کاکڑ نے کہا افغانستان ہمارا مسئلہ نہیں وہ آزاد ملک ہے
اسکو اپنا پانچواں صوبہ نہ سمجھا جائےکشمیر کے معاملے کو بھی لوگوں کی خواھش کے مطابق حل کرنے پر ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا ۔۔

جو عمران خان اے پی ڈی ایم میں تھا اسکی حمایت آج کے عمران خان کی مخالفت کرتا ہوں ۔۔

مشرف کو سزا کے بجائے انعام دیا جا رہا ہے۔۔پاکستان قومی اور طبقاتی جبر کا شکار ہے۔۔

لا پتہ افراد ماورائے آئین اقدامات درست نہیں لگتا ہے ہمارا دارلحکومت اسلام آباد نہیں استعماربن گیا
بیورو کریسی عدلیہ سمیت سبکا یکساں احستاب کیا جائے
ایوب خان محب وطن فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا

ایوب خان کو سزا ہوتی تو مزید مارشل نہ آتے آج پی ڈی ایم کا بیانہ اچھا ہے ۔۔پارٹیاں کرسی کے کھیل سے نکلیں پی ڈی ایم کا مقصد صرف عمران خان کو ہٹانا نہیں ۔۔

ہم سیاست میں اداروں کی مداخلت کا خاتمہ چاہتے ہیں
ملک میں صدارتی نظام لانے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔۔صدارتی نظام قبول نہیں مزاحمت کریں گے ۔۔

اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو حالات خراب ہونگے۔۔سینیٹر جہانزیب جمالدینی بولےہم نے تاریخی غلطیاں کی اور کہنا چاہیے کہ

اس پر ہم نادم ہیں،کیا جتنی دولت ہے اس کا تصرف اسلام آباد کراچی لاہور میں ہونا چاہیے؟  کوئٹہ گندگی کا ڈھیر بن چکا ہے،

حکومت کی کمزوری کیوجہ سے ڈیفنس کے بجٹ کو خطرہ ہے، سیاست میں مداخلت کرکے ملک کی تباہی کی بنیاد رکھی گئی،جس حکومت نے غلطیاں کی اس کو ماننی چاہیے، میر کبیر شہی نے کہا وفاق اور اکائیوں کی مضبوطی کیلئے سینیٹ کو با اختیار بنانا ہوگا
سینیٹ اس وقت محض ڈیبیٹنگ کلب ہے۔۔آغاز حقوق بلوچستان پر عملدرآمد نہیں ہوا
لاپتہ افراد ریادت کی پیشانی پر ایک بڑا داغ ہے۔۔

اگر کسی کے خلاف کوئی الزام ہے تو اسے عدالتوں میں پیش کیا جائے
اگر اس ملک کو آگے لے جانا ہے تو عوام کی حکمرانی قائم کرنا ہو گی،پارلیمنٹ کی بالادستی کو بار بار روندھا گیا ۔۔

ملک میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنایا جائے،اگر بائیس کروڑ لوگوں نے اس آئین کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تو اس ملک کا کیا بنے گا۔۔چار سبجیکٹ وفاق رکھے اور باقی اختیارات صوبوں کو دیے جائیں۔۔

اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں یہ بہت خطرناک کھیل ہے سنیٹر مہر تاج نے پمز میں کورونا ویکسینشن سینٹر کو کورنا پھیلانے کا سبب قرار دیتے ہوئے تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا

اس سے قبل ایوان میں مختلف قائمہ کمیٹوں کی رپورٹ پیش کی گئی قائد ایوان سینیٹ کا مدت پوری کرنے والے ارکان کی کارکردگی کو

سہراہا ایوان کا اجلاس کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔۔

About The Author