دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں شروع

پارٹی کی وسطی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لانگ مارچ کے سلسلے میں تیاریاں شروع کردیں.

پارٹی کی وسطی پنجاب کی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی جسکے سربراہ قمر زمان کائرہ ہونگے

پیپلز پارٹی کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی ممبران میں چوہدری منظور احمد، چوہدری اسلم گل

سید حسن مرتضیٰ ،عثمان سلیم ملک اور عاصم محمود بھٹی شامل ہونگے۔

پی ڈی ایم لانگ مارچ کی میڈیا کوریج کے حوالے سے میڈیا کمیٹی کے سربراہ سید حسن مرتضیٰ ہونگے جبکہ

فنانس کمیٹی کی سربراہی عاصم محمود بھٹی کرینگے۔ پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے اجلاس میں وسطی پنجاب کے تمام ڈویژنز،

اضلاع اور الائیڈ ونگز کے عہدیداروں کا اجلاس جلد طلب کرنے پر اتفاق کیا گیا

About The Author