دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر جنگلات کی ملاقات

استعفوں کی طرح اپوزیشن لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کر لے گی

لاہور:

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر جنگلات محمد سبطین خان کی ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور، محکمہ جنگلات کی کارکردگی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
پی ڈی ایم سارا زوراین آر او کیلئے لگارہی ہے۔عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

 مرکز میں بدترین ناکامی کے بعد پنجاب میں بھی اپوزیشن ناکام رہے گی

پنجاب میں سیاسی تماشا لگانے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی

اپوزیشن کی تحریک کا کوئی مقصد ہے نہ کوئی سمت ۔

پی ڈی ایم کا ایجنڈا صرف اورصرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے۔
پاکستانی عوام کویہ ٹولہ گمراہ نہیں کر سکتا

 عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں،افراتفری نہیں۔

استعفوں کی طرح اپوزیشن لانگ مارچ سے بھی راہ فرار اختیار کر لے گی
حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے کرپٹ سیاستدانوں کی دال نہیں گلے گی
آج ایک طرف شفاف اور ایماندار قیادت ہے

اور دوسری طرف عبرت کی تصویر بنے سابق حکمران

پی ڈی ایم نے قومی مفادات کو بالائے طاق رکھا ہواہے

ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے

About The Author