نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سروسز اسپتال لاہور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کےاحتجاج کا پانچ روز

مظاہرین نے انتقامی کارروائیوں پر ایمرجنسیز بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی

ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس نے احتجاجا سروسز اسپتال کی او پی ڈی میں کام بند کر دیا

علاج میں تعطل پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،،، مظاہرین نے انتقامی کارروائیوں پر ایمرجنسیز بند کرنے کی دھمکی بھی دے دی

لاہور کے سروسز اسپتال میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کے ڈاکٹرز کا احتجاج پانچ روز سے جاری ہے

حکومت کے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ ایکٹ کے خلاف ڈاکٹرز نے سروسز اسپتال کی اوپی ڈی کو بند کر دیا۔ کہتے ہیں کہ اگر انتقامی کاروائی ہوئی تو پنجاب بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسیز بھی بند کر دیں گے

ڈاکٹر حامد مختار بٹ،۔۔۔۔: ایم ٹی آئی ایکٹ کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم چاہتے ہین مذاکرات سے معاملات حل ہوں

اگر گرفتاریاں ہوئیں تو ایمرجنسیز بھی بند کر دیں گے، ورکرز کے واجبات ادا نہیں کیئے جا رہے

ڈاکٹرز کی جانب سے علاج معالجے میں تعطل سے ،،، مریض پریشان ہیں ،،، لواحقین کہتے ہیں کہ دور دراز سے علاج کی غرض سے اسپتال پہنچے

خالی ہاتھ واپس لوٹ رہے ہیں
بشیر احمد، نازیہ: (آئے تو چیک اپ کے لئے تھے لیکن یہاں ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہین۔ پہلے اتنی مشکل سے کرایہ ادا کر کے پہنچے تھے اب دوبارہ آنا پڑے گا)

گرینڈ ہیلتھ الائنس نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل اعوان کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا۔

About The Author