مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان۔
ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر پولیس لائنز میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا۔

پریڈ میں ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس کے دستوں نے ڈی ایس پی کو سلامی دی

ڈی ایس پی نے ٹرن آؤٹ اچھا ہونے پر جوانوں کو شاباش دی

اس کے علاوہ انہوں نے ڈیوٹی کے حوالے سے بریف کیا کہ اپنی ڈیوٹی محنت، ایمانداری اور نیک نیتی سے سرانجام دیں

ترجمان پولیس


ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ درخواست جمال خان کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 کس ملزمان ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ درخواست جمال خان کے تفتیشی آفیسر فخر عباس ASI نے علیحدہ علیحدہ کاروائی کر تے ہوئے 02 کس ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان (1) عبدالرحیم ولد رسول بخش قوم چانڈیہ سکنہ موضع درخواست شمالی سے بندوق 12 بور بمع 01 عدد زندہ کارتوس برآمد (2) محمد جعفر ولد محمد عظیم قوم چانڈیہ سکنہ موضع درخواست شمالی سے بندوق 12 بور بمع 01 عدد زندہ کارتوس برآمد کر لیا۔

ناجائز اسلحہ رکھنے والے 02 کس ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ درخواست جمال خان میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت علیحدہ علیحدہ مقدمہ درج۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ درخواست جمال خان راشد تاج کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرنا ہے۔


 پنجاب فوڈ اتھارٹی

غیر معیاری جوس تیار کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے شکنجے میں۔۔۔
قوانین کی خلاف ورزی پر جوس پروڈکشن یونٹ سیل،

صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 99 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 127شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔۔

ڈی جی خان 8 مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے

مختلف اضلاع میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 146 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر جوس پروڈکشن یونٹ سیل جبکہ 127فوڈ بزنس مالکان کو

خوراک کا معیار میں بہتری کے لیے وارننگ نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے دائرہ دین پناہ میں خالد جوس پروڈکشن یونٹ کو مس برانڈنگ کرنے اور ڈرنکس کی برکس ویلیو کم ہونے پر سیل کردیا گیا۔

پانی کی تجزیہ رپورٹ کی عدم دستیابی بھی پائی گئی۔ غیر قانونی طور پر فوڈ لائسنس کے بغیر خوراک کا کاروبار کیا جارہا تھا۔ اس کے علاوہ رحیم یارخان میں ڈیسنٹ سویٹس اینڈ بیکرز کو ناقابل سراغ اجزاء کی موجودگی اور

حشرات کی روک تھام کے لیے انتظامات نہ ہونے پر 20 ہزار، لیہ میں محمد حسین کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز کی موجودگی پر 12 ہزار اور مظفرگڑھ میں منیر کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔


ڈیرہ غازی خان

وزارت اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں سرائیکی کلچر ڈے کے حوالے سے محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا

مقامی گلوکار اعظم لاشاری اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو جگایا نامور مقامی شاعر عزیز شاہد نے بھی سرائیکی ثقافت کے حوالے اپنے کلمات پیش کیے۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر اور دیگر نے بتایا کہ حکومت پنجاب ثقافت اجاگر کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے

بلوچ کلچر ڈے کے بعد سرائیکی کلچر کے حوالے سے بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ڈی جی خان آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے مقامی فنکاروں کی

حوصلہ افزائی اور ثقافت اجاگر کرنے کے لئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں


حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو کلچرل ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈی جی خان میں تین روزہ کلچرل ڈے منانے کی تیاریاں شروع کردی گئیں

ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے محکموں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں سونپ دیں

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبد الغفار فوکل پرسن ہوں گے۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں کلچرل ڈے کے موقع پر تین روزہ فلاور شو

فوڈ سٹریٹ اور محکمانہ سٹالز سٹی پارک میں لگیں گے۔شہر کے مختلف مقامات پرتین روزہ رنگا رنگ تقریبات ہوں گی۔14 مارچ کو تحصیل آفس سے

مسجد چوک تک کلچرل واک ہوگی فلوٹ پر پنجاب، سرائیکی، بلوچ کلچر اجاگر کیا جائیگاپتلی تماشہ،ہاکی میچ،

فوڈسٹریٹ اور محکمانہ سٹالز ہوں گے۔ڈی جی خان آرٹس کونسل میں محفل مشاعرہ کا بھی انعقاد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں کلچرل ڈے کی تقریبات میں مقامی ثقافت کو بھرپور اجاگر کیا جائیگا

آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے اونٹ گھوڑا رقص، فوک ڈانس، بلوچ تلواررقص، زام دریس اور پالتو خوبصورت جانوروں کی نمائش کی جائے گی.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں 8 مارچ عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقریبات جاری ہیں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرور والی میں رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا سی ای او ایجوکیشن عبدالوحید قیصرانی،

ڈی ای او سکینڈری مہرسراج اور دیگر نے شرکت کی طالبات نے محترمہ فاطمہ جناح ؒ، رضیہ سلطانہ، لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر،

ارفع کریم، حلیمہ سلطان سمیت دیگر اہم شخصیات کا روپ دھار کر پروگرام میں شرکت کی اس موقع پر گزشتہ میٹرک امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے

والی طالبات کو ٹرافیاں دینے کے ساتھ پروگرام میں شریک طالبات کو بھی انعامات دیئے گئے
2
.بہترین انتظامات پر پرنسپل ادارہ عاصمہ بتول کو بھی اعزازی شیلڈ دی گئی۔پرنسپل ادارہ عاصمہ بتول نے بچیوں کی ذہنی نشوونما اور صلاحیتیوں میں نکھار

کیلئے ایسی تقریبات کو ضروری قرار دیا انہوں نے خواتین کا روپ دھار کر بطور نمونہ پیش کرنے والی طالبات کی صلاحیتوں اور ان کے کردار کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے لیے ایسی تقریبات کا باقاعدگی سے انعقاد کرنا ضروری ہے

خواتین نے ملک اور معاشرہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا اور آج بھی ملک کی موجودہ صورتحال میں خواتین کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کے موثر کردار کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں

ہر شعبہ میں نمایاں مقام دلانے کے لئے اہم اقدامات کر رہی ہے حقوق نسواں کے تحفظ کے لیے قوانین کے نفاذ کے ساتھ عملدرآمد اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارسرکاری محکموں کی کارکردگی جانچنے کیلئے حرکت میں آگئے انہوں نے بغیر پروٹوکول جنوبی پنجاب کے مختلف

شہرو ں کے24 گھنٹے مسلسل طوفانی دورے کیے.وزیر اعلی عثمان بزدار اسلام آباد سے ملتان پہنچے

ملتان سے تونسہ شریف اورپھر ڈیرہ غازی خان گئے اور علی الصبح پھر بذریعہ سڑک ملتان واپس پہنچے. وزیر اعلی عثمان بزدارنے عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی اور فرائض سے غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے

سی پی او ملتان اور ڈپٹی کمشنر ملتان کو عہدوں سے ہٹا دیا اوردونوں افسروں کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیاگیا. وزیر اعلی عثمان بزدار نے رات گئے

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تونسہ کا دورہ کیا. انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا

وزیر اعلی عثمان بزدار مختلف وارڈز میں گئے، مریضوں کی خیریت دریافت کی اور لواحقین سے طبی سہولتوں بارے دریافت کیا.مریضوں اور تیمارداروں کی شکایات پر ایم ایس ڈاکٹر محمد طاہر کو معطل کر دیاگیا.

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈیوٹی سے غیر حاضر ڈاکٹرز کے خلاف قواعد و ضوابط کے تحت کارروائی کی جائے.

وزیر اعلی عثمان بزدار نے تھانہ سٹی تونسہ کا بھی دورہ کیاوائر لیس کے ذریعے شہر میں گشت کرنے والی گاڑیوں کامقام اور دیگر تفصیلات حاصل کیں. انہوں نے حوالات میں بند ملزمان سے بھی گفتگو کی.

وزیر اعلی عثمان بزدار نے تھانے آنے والے سائلین کی فوری داد رسی کی ہدایت کی انہوں نے کہاکہ داد رسی کیلئے آنے والی شہریوں سے اچھا سلوک کیا جائے.انہوں نے کہاکہ پولیس کو عوام کا خادم بن کر فرائض سرانجام دینا ہوں گے

وزیر اعلی عثمان بزدارنے تونسہ شہر کا دورہ کرتے ہوئے شہری سہولتوں کا جائزہ لیتے ہوئے شہر میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فرائض سے غفلت برتنے پر ایس ای پبلک ہیلتھ،

ایس ڈی او پبلک ہیلتھ،ایکسیئن ہائی وے اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کو معطل کر دیا. انہوں نے متنبہہ کیا کہ افسران اب کام کریں گے یا گھر جائیں گے، وزیراعلی عثمان بزدار کی وارننگ دیتے
3
ہوئے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی عوام کے ٹیکس سے تنخواہیں لینے والے افسران کو عوام کیلئے کام کرنا پڑے گا

انہوں نے کہاکہ عوام کو ریلیف نہ دینے والے افسران کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں بہت برداشت کر لیا

اب عوام کو سہولتیں نہ دینے والے افسروں کے خلاف کارروائی ہو گی پنجاب کے ہر ضلع میں جاؤں گا اور عوام کے مسائل خود حل کروں گا.وزیر اعلی عثمان بزدار نے تونسہ میں ریسکیو1122 سنٹر کا بھی دورہ کیا اور عملے سے گفتگو کی

وزیر اعلی تونسہ کے دورے کے بعد رات گئے ڈیرہ غازی خان پہنچے جہاں انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں اور انکے تیمارداروں سے سہولیات اور ادویات کی فراہمی بارے پوچھا.

تیمارداروں کی جانب سے ادویات اور تھر مامیٹر بازار سے منگوانے کی شکایات پر وزیر اعلی سخت برہم ہو گئے. بازار سے ادویات اور تھرما میٹر منگوانے کا نوٹس لیتے ہوئے مشیر صحت محمد حنیف پتافی کو انکوائری کا حکم دیا.

وزیر اعلی عثمان بزدار نے راستے میں چوک قریشی تھانہ کا بھی دورہ کیا. وہ صبح 4 بجے ملتان پہنچے اور انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیااور طبی سہولتوں کا جائزہ لیا.

وزیر اعلی نے کہاکہ کارڈیالوجی کی نئی ایمرجنسی کا کام جلد مکمل کرایا جائے گاانہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں


ڈیرہ غازی خان

رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ دین اسلام نے خواتین کو نمایاں مقام دیا اس سے قبل بچیوں کو زندہ درگور کیا جاتا رہا.

اللہ تعالی نے ماں، بہن او ربیٹی جیسے عظیم رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے.

ضرور ت اس امر کی ہے کہ دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دونوں جہانوں میں کامیابیاں سمیٹی جائیں. انہوں نے یہ بات گورنمنٹ گرلز کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان میں عالمی یوم خواتین کی تقریب سے بحیثیت مہمان

خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی. انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب نے خواتین کو عملی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مردوں سے ز یادہ مواقع فراہم کیے.

ملازمت میں اضافی کوٹہ، عمر کی بالائی حد میں رعایت سمیت وراثتی جائیداد کا تحفظ فراہم کیاگیا.

ملازمت پیشہ خواتین کے تحفظ کیلئے ورکنگ ہاسٹلز کے ساتھ ڈے کیئر سنٹر ز بنائے جا رہے ہیں.

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد حسن رانجھا، ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر،

پرنسپل ادارہ شاہدہ آفتاب، ڈویژنل کوآرڈینیٹر پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ محمد علی، ادارہ کی اساتذہ ناصر پروین، شہنیلا ارم،

بشری قریشی، حمیرا قاسم اوردیگر نے بھی خطاب کیا. اس موقع پر خواتین کی اہمیت کے حوالے سے ٹیبلوز اور خاکے بھی پیش کیے گئے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر بے نظیر ویمن کرائسز سنٹر سوشل ویلفیئر کمپلیکس میں عالمی یوم خواتین کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیا.

ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ابراہیم، لاء آفیسر ثریا مجید رانا اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

حکومت پنجاب حقوق نسواں کے تحفظ کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے خواتین نے قیام پاکستان سے لے کر ملک کے ہر شعبہ کی ترقی کیلئے

مردوں کے شانہ بشانہ کام کیا. موجودہ ملکی حالات میں بھی خواتین کو فعال کردارادا کرنے کی ضرورت ہے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع بھر میں تجاوزات مافیا، غیر قانونی آئل ایجنسیوں اور کورونا ایس او پیز کی

خلاف ورزی پر کریک ڈاون جاری ہے. اسسٹنٹ کمشنرتونسہ سید جمیل حیدر شاہ نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو دس ہزار روپے،

غیر قانونی ویگن سٹاپ کر کے ٹریفک جام کرنے والے ڈرائیورز کو دس ہزار روپے، تجاوزات کرنے پر آٹھ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.

انہوں نے شہر میں صفائی اور آٹے کے سیل پوائنٹس کا بھی جائزہ لیا. اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر

تین دکانوں اور غیر قانونی آئل ایجنسیوں کو سیل کر دیا.

انہوں نے مارکیٹوں اور آٹا کے سیل پوائنٹس کا بھی جائزہ لیتے ہوئے حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کی ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازی خان:

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز سخی سرور کے معائنہ کے دوران عرس کے انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹنریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے سخی سرور کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ اوردیگر ہمراہ تھے

ڈپٹی کمشنر نے دورہ کے دوران حضرت سلطان احمد المعروف سخی سرور رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے حوالے سے سیکیورٹی،

صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے زائرین کمپلیکس کی بحالی اور دیگر تعمیراتی کام کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے ۔

عرس کے دوران زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے محکمہ اوقاف کو ہدایت جاری کیں کہ وہ پانی، صفائی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنائیں۔

%d bloggers like this: