مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

سینکڑوں تاجروں کو بوگس نوٹسز کے ذریعے ہراساں کرنے کی مذمت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)انکم ٹیکس ،سیل ٹیکس دفتر ڈیرہ کی جانب سے ڈیرہ وٹانک کے سینکڑوں تاجروں کو بوگس نوٹسز کے ذریعے ہراساں کرنے کی مذمت ،تاجروں کے مشترکہ اجلاس میں مذمت اور احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان انکم ٹیکس کے اے سی محمد انجم کی جانب سے ڈیرہ وٹانک اضلاع کے تاجروں کو سیل کے بوگس نوٹسز بھیج کر ہراساں اور پریشان کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیاگیا ہے ،حالانکہ جو تاجر سیل ٹیکس میں ایف بی آر ریکارڈ کے مطابق رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں ،انہیں بھی سال 2018.2019 کے درمیان مفاہمتی فیصلے کی بھی خلاف ورزی کی گئی ہے ،اس سلسلے میں ڈیرہ کی تاجر تنظیموں کا ایک مشترکہ اجلاس زیر صدارت سہیل احمد اعظمی منعقد ہوا،اجلاس میں کورونا اور لوڈ شیڈنگ کے شکار ڈیرہ وٹانک کے تاجروں کی بنائی گئی کمیٹیوں کو ہر فیصلے سے پہلے اعتماد میں لینے اور طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ،تاجر اتحاد کے حامد علی ،خالد ناز ،اشفاق چغتائی ،مرکزی ایکشن کمیٹی کے شریف چوہان ،ایوب ایوبی ودیگر نے کمشنر انکم ٹیکس سے فوری ملاقات اور انکم ٹیکس دفتر ڈیرہ کے تاجر کش رویہ کے خلاف بھر پور احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا اور تاجروں کو متنبہ کیا کہ وہ جبر ایس ٹی آر کے کسی بوگس نوٹس پر کوئی ریٹرن داخل نہ کریں ۔
٭٭٭
بھائی نے بھائی کا سر کھول دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بھائی نے بھائی کا سر کھول دیا ، بھائی لہولہان ہوکر شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچ گیا ،پولیس نے واقع کی رپورٹ درج کرلی ،پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود اعوان آباد میں نوجوان نے گھر سے رقم نہ ملنے پر گھر یلو سامان کی توڑ پھوڑ شروع کردی ، نوجوان کوروکنے اور منع کرنے پر اس نے اپنے بھائی کے سر میں آہنی سریے کے و ار سے اسے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ،زخمی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا ،وجہ عدوات رقم نہ ملنے پر تنازع بیان کیاگیا ،پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے۔ ،
٭٭٭
موٹرسائیکل پر سوارایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شدیدزخمی ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) موٹرسائیکل اورٹرک کے تصادم، موٹرسائیکل پر سوارایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا شدیدزخمی ہوگیا،زخمی کو پرواہسپتال منتقل کردیاگیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق تھانہ پروا کی حدودمیںنائیویلہ اڈا کے قریب موٹرسائیکل اورٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار بگوانی کارہائشی حسن موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کا دوسراساتھی زخمی ہوگیا ،زخمی کو فوری طورپرپرواہسپتال پہنچادیاگیا۔ پولیس نے حادثے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
منشیات فروش سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پروآپولیس نے چیک پوسٹ پر کاروائی کے دوران منشیات فروش سے بھاری مقدارمیں چرس برآمد کرلی گئی ، کینٹ پولیس نے دوملزمان سے دوپستول اورتیس کارتوس برآمدکرلیے ، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق پرواپولیس نے سکندرجنوبی پولیس چیک پوسٹ پرتلاشی کے دوران چودھوان کے رہائشی گلستان بلوچ سے 750گرام چرس برآمدکرکے منشیات فروش کوگرفتارکرلیا۔پولیس نے گلستان سے دوران تفتیش نذرحسین سے چرس خریدنے کااعتراف کرنے پردونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔کینٹ پولیس نے بستی استرانہ اورجٹہ کے علاقوں میںقیوم نوازاورکفایت اللہ سے دوپستول اورتیس کارتوس برآمدکرلیے۔پولیس نے دونوں ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے خلاف الگ الگ رپورٹ درج کرلی ہے۔
٭٭٭
موسم کے تیور پھر سے بدل گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)موسم کے تیور پھر سے بدل گئے، ڈیرہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش شروع۔ تفصیلات کے مطابق کئی ہفتوں سے بارش سے محروم صوبے کے کئی شہروںکی طرح ڈیرہ میں اچانک ہلکی بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ سمیت صوبے کے کئی شہروں میں ہلکی بارش نے مرجھائے شہرے کھلا دیے۔ بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی اہم پیشن گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کل ملک کے کئی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ ہفتے کی رات کو اچانک ہونے والی ہلکی بارش نے کئی علاقوں میں پیدا ہو جانے والی خشک سالی کی صورتحال کو فی الحال تبدیل کر دیا ہے۔ کچھ روز قبل ماہرین موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رواں موسم سرما کے دوران ملک میں معمول سے کم بارشیں ہوئی۔ماہرین موسمیات نے بتایا کہ عمومی طور پر فروری مارچ میں بارشیں ہوتی ہیں مگر اس بار بارشیں برسانے والاسسٹم نہیں بنا اسی لیے گزشتہ دو ماہ میں معمول سے انتہائی کم بارشیں ہوئی۔ معمول سے کم بارشیں ہونے کی وجہ سے ہی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم قدرے گرم ہو گیا تھا۔ تاہم اب بتایا گیا ہے کہ ملک میں مغربی ہواوں کے سلسلے کے داخلے کے بعد کئی علاقوں میں بارش اور برفباری شروع ہو چکی ہے،
٭٭٭
مرغی مافیانے ایک مرتبہ پھرمرغی کی قیمت میں اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں مرغی مافیانے ایک مرتبہ پھرمرغی کی قیمت میں اضافہ کردیاہے، علاقے میں سینکڑوں مرغی فارموں کے باوجود یہاں سے سستی مرغی ہونے کے بجائے انتہائی مہنگے ریٹ وصول کئے جارہے ہیں، مرغی فارموں سے روزانہ سینکڑوں گاڑیوں میں لاکھوں مرغیاں روزانہ سپلائی کی جارہی ہیں، تاہم انتظامیہ علاقے میں موجود مرغی فارموں سے لائی جانے والی مرغی کی قیمت کم کرانے میں ناکام ہے، مرغی مافیااور ان کے مقامی دلال شہروں میں جگہ جگہ پر مرغی کے پنجرے رکھاکر بلیک قیمت پر مرغی کپھاکر دوگنامنافع کمارہے ہیں انتظامیہ کے لئے مرغی مافیادراصل سونے کے انڈے دینے والی مرغی بن گئی ہے یومیہ مفت مرغی او ر دعوتوں و بھتہ کے بعد علاقے میں کوئی کاروائی تک نہیں کی جارہی ہے، ڈیرہ میں مرغی کی قیمت چارسو روپے فی کلو سے زائد پہنچ گئی ہے، اور ان کو کو ئی پوچھنے والا نہیں ہے، علاقے میں مرغی سبزی فروٹ کے ریٹ من چاہے وصول کئے جارہے ہیں اور انتظامیہ اور چیک اینڈ بیلنس کا کوئی نظام ہی نظرنہیں آرہاہے، شہریوں نے فوری طورپر قانونی طریقہ کاراستعمال کرکے قیمت پر کنٹرول کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
مختلف علاقوں میں نکاسی آب مفلوج ،، شہریوں و علاقہ مکینوں کو مشکلات

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ کی نااہلی ، مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپروای کے باعث رہائشی و تجارتی مراکز سمیت مختلف علاقوں میں نکاسی آب مفلوج ،، شہریوں و علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا ،کمشنر ڈیرہ و بالاحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ ، محکمہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے افسران، ڈیرہ کے منتخب نمائندگان کی عدم توجہی مجرمانہ غفلت اور مسلسل لاپرواہی کے باعث ڈیرہ شہر میں جاری نکاسی و فراہمی آب کا نظام انتہائی خراب ہوتا جا رہا ہے ، شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز میں نکاسی آب نظام خراب ہونے کی وجہ سے شہر کے مختلف رہائشی بستی نادعلی شاہ ،بستی ترین سمیت دیگر علاقوں میں نالیاں اور گٹر ابلنے کے باعث گندہ پانی سڑکوں پر جمع ہونا روز کا معمول بنتا جارہا ہے ،متاثرہ علاقوں میں کھڑا گندہ پانی ناصرف علاقہ مکینوں کیلئے وبال جان بنا ہوا ہے ویہی دکاندار اور خریداری کیلئے آنے والے لوگوں کی بھی مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے ، متاثرہ علاقوں کے دکانداروں اور مکینوں کا کہنا تھا کہ شکایات کے باوجود انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے نکاسی آب کے نظام کی درستگی سمیت ترقیاتی کام مکمل کرنے کیلئے کوئی اقدام نہیں کئے جارہے ہیں علاقہ مکینوں سمیت سماجی حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
یوٹیلیٹی اسٹورز غیر فعال ، متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ضروری اشیاء تک ناپید

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز غیر فعال ، متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ضروری اشیاء تک ناپید ، عملہ صرف حاضری لگانے تک محدود، عوامی حلقوں کا رمضان المبارک سے قبل ڈیرہ شہر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز کو فعال کرکے ان پر اشیاءخوردونوش کی فراہمی یقینی اور عملہ کو مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ڈیوٹی کے پابند بنانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ میں موجود یوٹیلٹی اسٹورز عرصے سے غیر فعال ہیں جہاں بنیادی اشیائے ضروریہ ناپید جبکہ عملہ کی موجودگی صرف حاضری لگانے تک محدود ہے، واضح رہے کہ ڈیرہ میں قائم اسٹورز سے متعلق یوٹیلیٹی حکام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے جہاں نہ اشیاءضروریہ کی فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے اور نہ ہی عملہ کی حاضری کی موثر نگرانی کا نظام ہے، تعینات عملہ اپنی مرضی سے ہفتے میں ایک دو بار آکر صرف حاضری لگا کر پھر غائب ہوجاتے ہیں جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز سے بروقت خریداری کے لئے اشیاءضروریہ دستیاب نہیں جس کے نتیجے میں ڈیرہ کے شہری عام گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں اب جبکہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہے لیکن ڈیرہ میں یوٹیلیٹی اسٹورز بدستور غیر فعال اور عوام ان سے استفادہ سے محروم ہیں، عوامی حلقوں نے متعلقہ حکومتی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز کو فعال کرکے ان پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور عملہ کو نظام الاوقات کے پابندی یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں کی عوام کو بھی ریلیف حاصل ہو اور وہ ارزاں نرخوں پر معیاری اشیاءخوردونوش سے استفاد حاصل کرسکیں۔
٭٭٭
کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑ ا ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ تگڑ ا ہو گیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر158روپے سے گھٹ کر157روپے کی سطح پر آگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں85پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 158روپے سے کم ہو کر157.15روپے اور قیمت فروخت158.10روپے سے کم ہو کر157.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 80پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 158.10روپے سے گھٹ کر157.30 روپے اور قیمت فروخت 158.30روپے سے گھٹ کر157.50روپے پر آ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں بالترتیب3،3روپے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یوروکی قیمت خرید 189.50روپے سے کم ہو کر186.50روپے اور قیمت فروخت1941روپے سے کم ہو کر188روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 219.50روپے سے گھٹ کر216.50روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر218روپے کی پست سطح پر آگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر10پیسے بڑھ گئی جبکہ یورو اور برطانوی پونڈ کی قدر میں استحکام رہا۔
٭٭٭
برائلر گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) برائلر گوشت کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔جوڈیشل ایکٹو ایزم پینل کے سربراہ ایڈوکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، قیمتوں میں اضافہ آئین کے آرٹیکل 9,14,37اور38 کی خلاف ورزی ہے،پنجاب حکومت اشیا ئے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،حکومت مافیا کے خلاف کارروائی کرنے اور مرغی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے،حکومت نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قیمتیں مقرر کرنے کا نظام پرائیوٹ لوگوں کو دیدیا ہے۔استدعا ہے کہ حکومت حکومت کے خلاف مرغی کی قیمتوںکے تعین پر سخت ایکشن لے اورقیمتوں کو بڑھانے والے مافیاکو بے نقاب کرکے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
٭٭٭
پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا بھی حتمی فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے کرپشن پر قابو کرنے کے لیے کیئے جانے والے اقدامات کے سلسلہ میں جہاں پہلے مرحلے پر چالیس ہزار اور پچیس ہزار مالیت کے پرائزبانڈزکی رجسٹریشن کررہی ہے وہیں پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ بند کرنے کا بھی حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے . ملک کے ایک بڑے بنک کے اعلی عہدیدار نے بتایا کہ حکومت نے مرحلہ وار پانچ ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ملک میں سب بڑا کرنسی نوٹ ایک ہزار روپے کا رہ جائے گا، انہوں نے بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ بنکوں کے پاس پانچ ہزار کے نوٹوں کی تیزی سے کمی ہورہی ہے کیونکہ اسٹیٹ بنک کی جانب سے اس مالیت کے نئے نوٹ جاری نہیں کیئے جارہے.اس سلسلہ میں وزارت خزانہ کے ذرائع نے پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ بند کرنے کی اطلاعات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اسٹیٹ بنک حکام میں اس سلسلہ میں بات چیت جاری ہے انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار کے کرنسی نوٹوں کی ایک پانچ‘دس گڈیاں حبیبوں میں ڈال کر کہیں بھی لے کر جانا انتہائی آسان ہے مگر مالیت کے اعتبار سے دیکھاجائے تو پانچ گڈیاں 25لاکھ روپے بنتی ہیں انہوں نے کہا کہ پانچ ہزار کا نوٹ مارکیٹ میں آنے کے بعد نہ صرف پاکستان کی کرنسی کی ویلیو گری بلکہ کرپشن میں آسانیاں پیدا ہوئیں .ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر رواں سال کے اختتام تک پانچ ہزار کے کرنسی نوٹ کو ختم کردیا جائے گا جس سے ملک کے اندر کرپشن میں بڑے پیمانے پر کمی آنے کا امکان ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ پانچ ہزار کا کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم کیا جائے گا جیسے اس وقت اسٹیٹ بنک نے پانچ ہزار کے نوٹ کی پرنٹنگ تقریبا بند کردی ہے اور زیرگردش نوٹ ہی مارکیٹ میں دستیاب ہیں آنے والے مہینوں میں اس کی پروڈیکشن مکمل طور پر بند کرکے دوسرے مرحلے میں کمرشل بنکوں کے ذریعے پانچ ہزار کے نوٹ مارکیٹ سے جمع کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا اور آخری مرحلہ میں اس کی منسوخی کی تاریخ کا اعلان کرکے عوام سے اپیل کی جائے گی کہ وہ کمرشل بنکوں میں پانچ ہزار کے نوٹ جمع کرواکر متبادل نوٹ حاصل کرلیں .

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاولنگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

 

%d bloggers like this: