نومبر 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں ڈاکووں کا راج برقرار

سی سی پی او آفس کے قریب فارمیسی پر ایک سال میں چار بار لوٹ مار کی گئی

لاہور میں ڈاکووں کا راج برقرار،، سی سی پی او آفس کے قریب فارمیسی پر ایک سال میں چار بار لوٹ مار کی گئی

مگر ایک ملزم بھی قانون کی گرفت میں نہ آیا،، رواں برس ماہ فروری میں ڈکیتی و رہزنی کی دو سو پینسٹھ وارداتیں رپورٹ ہوئیں

جرائم پیشہ افراد پولیس سے بے خوف،، سی سی پی او آفس سے چند قدم پر واقع شہری محمد بابر کی فارمیسی پر سال کے دوران چار بار ڈکیتی،، متاثر شخص کیلئے کاروبار کرنا محال ہو گیا

محمد بابر کو چوتھی بار ستائیس جنوری کو لوٹا گیا،، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آ گئی،، مگر پولیس نے ایک ماہ گزرنے کے بعد بھی مقدمہ درج نہیں کیا
محمد بابر، فارمیسی مالک، دکان پر چار وارداتیں ہوئی ہیں لیکن کسی ایک واردات کے ملزم نہیں پکڑے گئے

ڈاکووں کا نشانہ صرف محمد بابر ہی نہیں،، بلکہ اسی مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران دیگر دکانوں پر بھی تین وارداتیں ہو چکی ہیں
متاثرہ دکاندار، میں کھڑا تھا تو ڈاکو آئے انہوں نے پہلے ہی پسٹل نکال لیا، ہمارے ساتھ والی دکانوں پر بھی وارداتیں ہو چکی ہیں لیکن پولیس کچھ نہیں کرتی

شہریوں کی دہائی اپنی جگہ، پولیس حکام جرائم جرائم کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کے دعوے کرتے دکھائی دیتے ہیں
غلام محمود ڈوگر، سی سی پی او لاہور، اس سال جرائم کی شرح میں اٹھائیس فیصد کمی ہوئی ہے

ماہ فروری میں شہر بھر میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتون کے دو سو پینسٹھ مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

About The Author