دسمبر 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور، ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں گبھرو جوانوں کے طاقت کے خوب مظاہرے

نوجوان اتھلیٹس نے ٹریننگ کیلئے سہولیات کے علاوہ کوالیفائیڈ کوچز کا مطالبہ کیا ہے

لاہور میں ویٹ لفٹنگ کے مقابلوں میں گبھرو جوانوں کے طاقت کے خوب مظاہرے

ایک سو پینتس کلوگرام تک وزن اٹھا لیا

نوجوان اتھلیٹس نے ٹریننگ کیلئے سہولیات کے علاوہ کوالیفائیڈ کوچز کا مطالبہ کیا ہے

ویٹ لفٹنگ کی سینئر کٹیگری میں بھرپور مقابلے،، جوانوں نے چالیس، پچاس، اسی، سو اور ایک سو دس کلوگرام تک وزن اٹھانے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا

مقابلوں میں کچھ نوجوان ہدف حاصل کرنے میں چوک گئے،، لیکن کچھ نے تین کی تین ٹرائی میں مطلوبہ وزن اٹھا کر شرکاء کو لاجواب کر دیا

کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں بھی نوجوانوں کے درمیان زور کا جوڑ پڑا

پلس ایک سو نو کلوگرام ویٹ کٹیگری میں ایک سو پینتیس کے جی وزن اٹھا کر لاہور کے ویٹ لفٹر کامیاب قرار پائے

جبکہ گوجرانوالہ ڈویزن نے ایک سو نو کلوگرام سے کم وزن کے مقابلے میں میدان مار لیا
ویٹ لفٹرز،،، ” کورونا کی وجہ سے پہلے مقابلے نہیں ہورہے تھے ،،، اب جو یہ مقابلے بہت اچھی بات ہے”

ویٹ لفٹرز نے ملک میں کوالیفائیڈ کوچز کی کمی کا شکوہ کیا
ویٹ لفٹرز،،، ” کمپٹیشن تو اچھا ہے لیکن کوالیفائیڈ کوچز کی ضرورت ہے،،، ویٹ لفٹنگ کے لیے اچھی خوراک کھانہ پڑتی ہے”

سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق قائداعظم اوپن انٹرڈویژن گیمز میں نہ صرف مردوں بلکہ خواتین کے وزن اٹھانے کے مقابلے بھی کروائے گئے

جس سے کھلاڑیوں کی نئی کھیپ تیار ہو سکے گی

About The Author