اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کے بعد شہر اور مضافاتی آبادی کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔

صفائی، سیوریج، پارک مانکا کینال اور دیگر مقامات پر معاملات کا جائزہ لیا ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید، ڈی جی پی ایچ اے سید تنویر مرتضیٰ،

قائم مقام چیف آفیسر کارپوریشن جواد گوندل اور دیگر افسران کے ہمراہ تھے کمشنر نے بلاک نمبر 49، گھنٹہ گھر بازار،

شہزادہ سلطان ٹاون، مانکا کینال سمیت شہر کے دیگر مقامات کا تفصیلی پیدل جائزہ لیا۔انہوں نے کارپوریشن،

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے،ڈویلپمنٹ اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ شہر میں صفائی،

سیوریج،شجرکاری کا جائزہ لیا کمشنر نے گھنٹہ گھر بازار کے مین روڈ پر کھلی ڈرین اور مین ہولز کا نوٹس لیتے ہوئے کارپوریشن کو فوری طور پر

اقدامات کی ہدایات جاری کیں کمشنر نے کشمیر پارک میں جوگنگ ٹریکس اور دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا

انہوں نے مانکا کینال کے کناروں پر صفائی، درختوں کی کانٹ چھانٹ کی بھی ہدایات جاری کیں کمشنر نے کہا کہ

شہر میں سیوریج لائنز اور ڈرینز کی صفائی جاری رکھی جائے۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے معاملات بہتر کرے۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازیخان میں گرانفروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاون کیاگیاہے

ناجائز منافع خوروں کو ایک لاکھ 35ہزار روپے جرمانہ عائد کیاگیا غیر قانونی پانچ آئل ایجنسیاں بھی سربمہر کر دی گئیں.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے گزشتہ روز گراں فروشوں کو 53 ہزار روپے اورآج چوک چورہٹہ میں دالیں،

چاول، کیلے، ٹماٹر اور دیگر اشیاء میں گرانفروشی پر چالیس ہزار پانچ سو روپے جرمانہ عائد کر دیا

انہوں نے ڈیرہ غازی خان شہر میں مختلف مارکیٹوں میں سرکاری نرخ پر اشیاء خورد نوش کی دستیابی چیک کی۔انہوں نے سرکاری نرخ نامے دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونے،

ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کے دیگر معاملات کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر سمیت تحصیل بھر میں سرکاری نرخ پر آٹا، چینی سمیت اشیاء خورد نوش
2
کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔دکاندارتعاون کریں اور عوام کو معیاری اشیاء خوردنوش سرکاری نرخوں پر فراہم یقینی بنائیں.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ نے مارکیٹوں کے معائنہ کرتے ہوئے ناجائز منافع خوری پر دکانداروں کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ

پانچ غیر قانونی آئل ایجنسیاں سیل کر دیں.علاوہ ازیں سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی علی عباس کھوسہ نے گرانفروشوں کو 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں سات روزہ میلہ مویشیاں کی تقریبات جاری ہیں

میلہ مویشیاں کے سلسلے میں سخی سرور روڈ پر شہر آباد ہوگیا ہے۔کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی کی زیر نگرانی میلہ مویشیاں میں خوبصورت

اور اعلی نسل کے مویشیوں کی نمائش کے علاوہ خرید و فروخت، ان کے بناؤ سنگھار کیلئے اشیاء سمیت کھانے پینے کے سٹالز لگائے گئے ہیں۔

شائقین کی توجہ اور تفریح کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد،

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں۔

میلہ میں روزانہ کی بنیاد پر سیاسی و سماجی شخصیات کو مدعو کیا جا رہاہے

میلہ کے دوسرے روز کے مہمان خصوصی ایم پی اے سردار محی الدین کھوسہ تھے جنہوں نے دوسرے روز کی تقریبات کا افتتاح کیا۔

دوسرے روز نیزہ بازی،گھڑ ڈانس اور ڈویژنل سپورٹس آفس کی طرف سے ویٹ لفٹنگ،ڈیڈ لفٹنگ،آرم ریسلنگ،

باڈی بلڈنگ،رسہ کشی،جمناسٹک،تیکوانڈو،ماس ریسلنگ،رسہ کشی کے مقابلے کرائے گئے۔

ایم ڈی کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی محمد یونس کھتران نے کہا کہ ان کا ادارہ میلہ میں سیکورٹی سمیت تمام معاملات احسن طریقے سے انجام دینے کیلئے

ہرممکن وسائل استعمال میں لارہا ہے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ،ڈویزنل سپورٹس آفیسر عطائالرحمن،

جنرل منیجر کیٹل مارکیٹ منیجمنٹ کمپنی ڈاکٹر فقیر حسین اور دیگر موجود تھے.

بدھ 24 فروری کو میلہ مویشیاں میں کبڈی اور بھیڑ بکریوں سمیت خوبصورت جانوروں کی نمائش کی جائے گی اس موقع پر ایم پی اے سردار جاوید اختر لنڈ مہمان خصوصی ہوں گے.


ڈیرہ غازی خان

مشیر وزیراعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

حکومت پنجاب نے گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول ڈیرہ غازی خان کی

سابقہ حیثیت بحال کر دی ہے اب سنٹرل ماڈل ہائی سکول دانش اتھارٹی کے بجائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر کنٹرول رہے گا

اور تمام معاملات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیکھیں گے۔سنٹرل ماڈل ہائی سکول کی چاردیواری،ششم اور دہم کلاس میں داخلہ سمیت دیگر تمام معاملات کو مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ون اور سینٹر آف ایکسیلینس بوائز کی طرز پر سنٹرل ماڈل گرلز سکول کی

بھی سابقہ حیثیت کو بحال کیا گیا ہے اور حکومت پنجاب نے عوام کے اجتماعی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے

تاکہ زیادہ سے زیادہ طالبات گھروں کے نزدیک تعلیمی اداروں میں داخل کرکے معیاری تعلیم کا حصول یقینی بنایا جاسکے انہوں نے کہا کہ

پاکستان تحریک انصاف کا منشور ہے کہ زیادہ بچوں بالخصوص بچیوں کو سکولوں میں داخل کرکے زیور تعلیم سے آراستہ کیا جائے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں چینی،آٹا، دال اور دیگر اشیاء خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرکے

خودساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی طرف سے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ

وہ فعال کردار ادا کریں۔مارکیٹوں میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے دکانوں میں نمایاں جگہوں پر کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے

اور اس سلسلے میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی سخت ترین دفعات لگائی جائے تاکہ آئندہ صارفین کا معاشی استحصال نہ ہوسکے۔


ڈیرہ غازی خان

سپورٹس آفس ڈیرہ غازیخان کے زیر اہتمام مسٹر و جونیئر مسٹر جنوبی پنجاب کے ٹائٹل کیلئے تونسہ میں تن سازی کے مقابلے کرائے گئے

جن میں ڈیرہ غازیخان،ملتان، بہاولپور ڈویژن سے 35تن سازوں نے حصہ لیا. جنوبی پنجاب میں پہلی مرتبہ مین فزیک کے مقابلے ہوئے.

ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے بتایاکہ جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب و صدر ڈویژنل باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن میر شفیق اعوان کی زیر

نگرانی تن سازی کے مقابلے کرائے گئے. ملتان کے ضیاء الرحمن نے مسٹر جنوبی پنجاب اور ڈیرہ غازیخان کے محمد اویس نے جونیئر مسٹر

جنوبی پنجاب کا اعزاز حاصل کیا جنہیں بالترتیب موٹر سائیکل اور 20ہزار روپے کیش انعامات میں دیئے گئے.

مین فزیک کا مقابلہ بہاولپور ڈویژن کے محمد حمزہ نے جیت لیا. اس موقع پر مسٹر ایشیاء و صدر پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن محمد یحی بٹ،

جنرل سیکرٹری نعیم اختر، سیکرٹری جنوبی پنجاب شاہد حسین صدیقی کے علاوہ صداقت،

نعمان، واحد، مشتاق گوگا، ہاشم بن علی، رضوان، اکرم خان، شاہد خان پٹھان، جمیل احسن، شیخ یوسف، طاہر لغاری، نجف عباس،

امجد، عثمان گشکوری، ہنزلہ خان، شعیب خان پٹھان، ارشد علی، عدنان جلیل اور دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازیخان میں لوکل گورنمنٹ کمپلیکس کی نئی عمارت تعمیر کی جائے گی جس کیلئے تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.

سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے معاملات کی بہتری کیلئے ٹریکنگ سسٹم سمیت کڑی مانیٹرنگ کا نظام مرتب کیا جائے گا.

کارکردگی کی بنیاد پر سزا و جزا کے فیصلے ہوں گے. یہ ہدایات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے

ڈیرہ غازیخان کے دورہ کے موقع پر خستہ عمارتوں کے معائنہ اور محکمانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں.

اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان، ایکسیئن خرم عباس، پروکیورمنٹ آفیسر سالڈ ویسٹ کمپنی معین ربانی،

قائمقام چیف آفیسر کارپوریشن جواد گوندل اوردیگر موجود تھے. سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈائریکٹر، ایکسیئن، ڈپٹی ڈائریکٹر او ردیگر افسران کے

دفاتر کی عمارتوں کا معائنہ کیا. خطرناک قرار دی جانے والی عمارتوں کے قانونی تقاضے پورے کرنے کے علاوہ نئی عمارت کیلئے

تخمینہ لگانے کی ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہاکہ کارپوریشن،سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈیرہ غازیخان شہر میں صفائی کے معاملات بہتر کریں.

فرائض میں کوتاہی، عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہاکہ وہ دفاتر اور شہر کے اچانک معائنہ کا سلسلہ جاری رکھیں گے.

علاوہ ازیں انہوں نے میونسپل کمیٹی، تحصیل کونسل تونسہ کے چیف آفیسرز کے ساتھ بھی اجلاس منعقد کیا

جس میں میونسپل سروسز کی بہتری، صاف پانی کی فراہمی سمیت بجٹ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیاگیا.

انہوں نے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ گزشتہ ادوار میں نظر انداز کیے گئے علاقوں کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے افسران ذاتی دلچسپی لیں.

ناقص کارکردگی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی زیر نگرانی آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان میں پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ

پروگرام کا آغاز 24فروری سے کر دیا جائے گا. ڈائریکٹر آرٹس کونسل سلیم قیصر کے مراسلہ کے مطابق ضلع ڈیرہ غازیخان سے تعلق رکھنے والے

پندرہ سے پینتیس سال کے نوجوانوں کے درمیان گائیکی اورمیوزیکل انسٹرومنٹ کا مقابلہ 24فروری کو ہو گا اور شاعری، افسانہ نویسی اور فائن آرٹ کا مقابلہ 25فروری کو کیا جائے گا.

ضلع مظفرگڑھ کے نوجوانوں کے مابین گائیکی اور میوزیکل انسٹرومنٹ کا مقابلہ 27فروری، شاعری،

فائن آرٹ اور افسانہ نویسی کا مقابلہ 28فروری کو ضلع کونسل ہال مظفرگڑھ میں نو بجے صبح ہو گا ضلع لیہ اور راجن پور کے نوجوانوں کے مابین گائیکی اور میوزیکل انسٹرومنٹ کے مقابلے 3 مارچ، شاعری،

فائن آرٹ اور افسانہ نویسی کے مقابلے دونوں اضلاع میں صبح نو بجے منعقد ہوں گے.

ضلعی سطح پر ہر ایک کیٹیگری میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو بالترتیب دس ہزار روپے، سات ہزارروپے اور پانچ ہزار روپے اورسر ٹیفکیٹس دیئے جائیں گے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخا ن کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ضلع میں چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور لیبرلاز کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائے

اس سلسلے میں متعلقہ محکمے فعال کردارادا
6
کریں انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ڈسٹرکٹ ویجی لینس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اسسٹنٹ ائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری نے ایجنڈا کے حوالے سے بریفنگ دی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

اینٹوں کے بھٹوں کو سوشل سکیورٹی سے رجسٹریشن کرانے کے بعد ورکرز کی فلاح و بہبود کیلئے سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن یقینی بنایا جائے.

صنعتی اداروں، پٹرول پمپس اوردیگر مقامات پر ورکرزکو کم سے کم اجرت ساڑھے سترہ ہزار روپے او ربھٹوں پر اینٹوں کی تیاری کیلئے 1295روپے کی

ادائیگی یقینی بنانے کیلئے اچانک معائنہ کے سلسلہ جاری رکھا جائے.

انہوں نے کہاکہ متعلقہ محکمے اینٹوں کے بھٹوں کو جدید زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کیلئے اقدامات کریں اجلاس میں دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیاگیا.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور وکلا ء نے ملاقات کی

صدرڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن عظمت اسلام،. نائب صدر رقیہ رمضان،

ممبر پنجاب بار کونسل ملک محمد اقبال ثاقب کے علاوہ محمد رفیق لنڈ اور دیگر نے ملاقات کرتے ہوئے

ضلع کچہری میں لائٹس، سی سی ٹی وی کیمرے اور سکیورٹی معاملات پر گفتگو کی


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ سانحہ پل شیخانی نے پوری قوم کو افسردہ کر دیاہے.

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار سمیت ضلعی انتظامیہ اور عوام پسماندگان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے.

انہوں نے یہ بات واقعہ پل شیخانی کے متاثرین کے ساتھ ملاقات اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر وزیر اعلی کے بھائی سردار جعفر خان بزدار او ردیگر موجود تھے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ

واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کر کے ملوث افراد کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی


 پنجاب فوڈ اتھارٹی

گٹکے کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری۔۔
قوانین کی خلاف ورزی پر کریانہ سٹور سیل، 500 ساشے گٹکا ضبط،

صفائی کے ناقص انتظامات پر متعدد فوڈ یونٹس کو 126,000 روپے کے جرمانے عائد، 162 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری

 ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں

صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 191 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران پنجاب پیور رولزکی خلاف ورزی پر

کریانہ سٹور سیل جبکہ 162 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور کے علاقے کوٹلہ دیوان میں رحمت اللہ کریانہ سٹور کو

گٹکا فروخت کرنے پر سربمہر کیا گیا۔ دوران چیکنگ کریانہ سٹور میں کھلے، ملاوٹی مصالحوں کی فروخت بھی کی جا رہی تھی۔

کارروائی کے دوران 300 ساشے رتن، 156 ساشے ون ٹو ون اور 50 ساشے جے ایم گٹکا ضبط کر لیا گیا۔

مزید برآں ڈی جی خان میں لذت شیریں سویٹس کو آلودہ فریزر میں خوراک سٹور کرنے پر 14 ہزار اور بہاولپورمیں التاج سویٹس اینڈ بیکرز کو

ایکسپائرڈ مربہ فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ اسی طرح مظفرگڑھ میں شیخ طارق کریانہ سٹور اور

رحیم یار خان میں المدینہ سپر سٹور کو کھلے ملاوٹی مصالحے فروخت کرنے پر 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 60 لٹر

غیرمعیاری مشروبات، 30 لٹرملاوٹی دودھ اور 10 کلو ناقص گھی تلف کردیا گیا۔

%d bloggers like this: