دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

خواتین کی آڑ لے کر منشیات فروخت کرنیوالا چھ رکنی گینگ گرفتار

گینگ کا سرغنہ منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔۔۔

لاہور میں خواتین کی آڑ لے کر منشیات فروخت کرنیوالا چھ رکنی گینگ دھر لیا گیا، گینگ کا سرغنہ منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔۔۔

شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں ملزمان خواتین کے ساتھ مل کر منشیات فروشی کرتے تھے، ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود میں اہلکاروں نے

مشکوک گاڑی کو روکا، جس میں موجود دو خواتین سمیت چار ملزموں کو پکڑا گیا

ملزمان نے گاڑی کے ڈیش بورڈ پر واکی ٹاکی سیٹ رکھا ہوا تھا اور اپنا تعارف بطور پولیس آفیشلز کروایاhttps://dailyswail.com/2021/01/14/52486/

گینگ کا سرغنہ بلال بھی پکڑا گیا، گاڑی سی آئس سمیت دیگر منشیات اور پسٹل بھی برآمد کیا گیا ہے۔۔۔

About The Author