اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان
روجھان میں آٹے سپلائی کرنے والی گاڑیاں انڈس ہائی وے پر صبح نو بجے سے کھڑی ہیں تاخیری حربے استمعال کیئے جا رہے ہیں

عوام اذیت کاشکار عوام نے میڈیا کوبتایا کہ ہم غریب آدمی اور مزدور دیہاڑی دار لوگ ہیں صبح سے آٹے کے منتظر ہیں

اور اس وقت ایک بج چکا ہے بچے گھر میں بھوکے بیٹھے ہیں مگر آٹا سپلائی کرنے والی گاڑیاں انڈس ہائی وے زاہد چوک پر کھڑی ہیں

کوئی ان سے پوچھنے والا نہیں ہے روجھان کی عوام نے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد عابد شبیر لغاری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تاکہ غریب عوام کے بچے دو وقت کی روٹی بروقت میسر ہو

ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف  روجھان


روجھان

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری سے تحصیل بھر سے آئی ہوئی عوام کی مزاری ہیڈ کوارٹر میں ملاقات جن میں روجھان سٹی،

روجھان شرقی، چوک ٹاور روجھان، اوزمان، بھنڈو والا، ،باڑا دولی، شیخ والا، لینڑی، ذاموڑ دان، چھوکھ مغل، جھترو،

میراں پور، بدلی ،عمرکوٹ، شاہ والی، سونمیانی، کچہ راضی، بنگلہ اچھا، کچہ چوہان، سبزانی، سے مختلف اقوام کے عمائدین علاقہ نے ملاقات کی اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کو اپنے اپنے علاقے کے درپیش پیچیدہ مسائل سے آگاہ کیا

اس سلسلے میں تمن مزاری روجھان کے جملہ علاقوں سے آئی ہوئی عوام کو ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور کچھ تو موقع پر متعلقہ محکموں کے آفسران کو عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے ہدایت دیں روجھان تعلیم، صحت، بجلی، پینے کے پانی،

علاقائی رابطہ سڑکات، نادرا کے مسائل ب فارم وغیرہ، آٹے بحران کے متعلق علاقائی عوام نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار میر دوست محمد مزاری کی توجہ مرکوز کرائی دوسری جانب

وڈیرہ مولا بخش سولنگی کی وفات پر ان کے آبائی گاؤں صفدر آباد جا کر مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی بخشش اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا

اس موقع پر ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سیکرٹری بابر سعید سومرو اور متعمد خاص شمس الدین مزاری بھی ہمراہ تھے ۔

ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف  روجھان


حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

الخدمت فائونڈویشن جنوبی پنجاب کے زیر انتظام فاضلپور ضلع راجنپور میں ونٹر پیکج تقسیم کیا گیا.جس میں کثیر تعداد میں مستحق اور ضرورت مند افراد کے علاوہ بیوہ خواتین،

یتیم بچوں اور بچیوں نےشرکت کی.یہ تقریب صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع راجن پور ملک ظہیر اکبر منعقد ہوئی جسمیں سرپرست اعلی الخدمت فائونڈیشن ضلع راجن پور ڈاکٹرمحمد عرفان اللہ ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

الخدمت فائونڈیشن عوامی خدمت اور اجتماعی عوامی فلاح و بہبود کے اس طرح کے دیگر پراجیکٹس پینے کے پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی،معذورافراد کے ویل چیئرز،مساجد کی تعمیر،فری میڈیکل کیمپس،صحت ،تعلیم، رمضان کریم پیکج،اجتماعی قربانی،اور قرض حسنہ جیسے فلاح عامہ کے منصوبوں پر ملک بھر اور دنیا کےدیگر ممالک میں کام کررہی ہے.

اور الخدمت کے والنٹیئرز/رضاکاراپنے معاشرے میں معاشی اور معاشرتی بحرانوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں. اس تقریب کےمہمان خصوصی محمد فاروق نظامی،نائب صدر الخدمت فائونڈیشن جنوبی پنجاب،

محمد یعقوب خان شیروانی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ضلع راجن پورتھےچوہدری محمد رفیع پچارایڈووکیٹ،محمد انعام اللہ ملک،

احسن فاروق،حشمت رسول ایڈووکیٹ ، اطہر سلیم و دیگر نے خصوصی شرکت کی.اس موقع پر محمد فاروق نظامی نےشرکاء سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ

بلاشبہ پاکستان میں الخدمت فائونڈیشن نعمت الہی سے کم نہیں ہے .جس کے تحت بلاتفریق پاکستانی معاشرے کے مستحق افراد میں مستفید ہوتے ہیں

اور پاکستان کے علاوہ دنیا بھر کےدیگر ممالک میں مخیر اور درد دل رکھنے والے ڈونر حضرات کے تعاون سے خدمت انسانیت کی خدمات سرانجام دے رہی ہے

اس موقع پر جنرل سیکریٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع راجن پورچوہدری محمد فاروق اعظم نے کہا کہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت مسلسل طلباء و طالبات مستفید ہورہے ہیں،

اور اس کا دائرہ کار بہت جلد وسیع کیاجارہاہے.میزبانی کے فرائض دیتے ہوئے ڈپٹی جنرل سیکریٹری الخدمت فائونڈیشن ضلع راجن پور محمد احتشام الحق ملک نے شرکاء

،مہمانان گرامی،مہمان خصوصی،مخیر و ڈونر حضرات کا شکریہ ادا کیا اور ضرورت مند س مستحق افراد سے مستقل رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا.

سابق صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع راجن پور چوہدری محمد رفیع پچار ایڈووکیٹ نے ملک و ملت کی خیر اوراستحکام پاکستان کے لئے دعائے خیر سے پروگرام اختتام پذیر ہوا


حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

نرسری مالکان فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیٹس ڈیپارٹمنٹ سے اپنی نرسری کی فوری رجسٹریشن کو یقینی بنائیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع )راجن پور محمد آصف۔
حکومت پنجاب کی طرف سے رجسٹرڈ نرسری مالکان کو بذریعہ قرعہ اندازی 3 لاکھ روپے کی

سبسڈی فراہم کی جائے گی ۔ڈپٹی ڈائریکٹر فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ملتان جمیل غوری ۔
تفصیلات کے مطابق نرسریوں کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی و آگاہی سیمینار

کا انعقاد دفتر زراعت راجن پور میں کیا گیا ۔جس میں نرسریوں کی رجسٹریشن کے طریقہ کار اور اہمیت کے بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل سیڈ سرٹیفیکیٹس اینڈ رجسٹریشن نے نرسری مالکان کو

رہنمائی فراہم کی۔سیمینار میں ریاض حسین ریسرچ آفیسر مینگو ریسرچ اسٹیشن شجاع آبادنے زمینی نرسری کی دیکھ بھال اور اس کی جدید خطوط پر تیاری کے بارے میں

آگاہی فراہم کی۔علاوہ ازیں سیمینار میں نرسری میں کھادوں اور آبپاشی کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔.

%d bloggers like this: