نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے لبرٹی چوک کو کرکٹ کے رنگوں سے سجا دیا گیا

گول چکر کے اطراف میں غیر ملکی کرکٹرز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں

پاکستان سپر لیگ کے رنگ بکھر گئے

لاہور کے لبرٹی چوک کو کرکٹ کے رنگوں سے سجا دیا گیا،، شائقین کہتے ہیں بڑے کرکٹ میلے کا انتظار کافی عرصے سے تھا، اب کوویڈ کے باوجود پسندیدہ کرکٹرز کو ان ایکشن دیکھ سکیں گے

شہر کے معروف لبرٹی چوک میں کرکٹ میلے کی بہار،، کراچی کنگز کے کنگ بابر اعظم،، لاہور قلندرز کے شاہین، شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ پشاور زلمی،

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ اور ملتان سلطانز کے سلطانوں کی تصاویر اور پینا فلیکسز سجا دی گئیں

کرکٹ ہیروز کے علاوہ، چھ شہروں کی خوب صورت ثقافت کو بھی بھرپور انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ پی ایس ایل کی قد آور ٹرافی بھی سیزن سکس کی آمد آمد کا پتا دے رہی ہے
۔شائقین کرکٹ،، "پاکستان زندہ باد پی ایس ایل زندہ آباد

شائقین کرکٹ کا جوش و جذبہ بھی جوبن پر ہے، کوئی لاہور قلندرز کا دیوانہ ہے تو کوئی کراچی کنگز کا متوالا، کسی کو کوئٹہ پسند تو کوئی ملتان سلطانز کا حامی ہے

شائقین کرکٹ ،،، "میں ہوں لاہور قلندر دل سے محمد حفیظ میرا فیورٹ کھلاڑی ہے،، اس بار لاہور ہی جیتے گی ،، "ملتان سلطانز بہترین ٹیم ہے، شاہد آفریدی جب گراونڈ میں اتے ہے تو چھکے چوکوں لگتے ہیںhttps://dailyswail.com/2021/02/17/54715/

گول چکر کے اطراف میں غیر ملکی کرکٹرز کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں

تیاریاں ہو گئیں،، کرکٹ دیوانوں نے بڑی تعداد میں ٹکٹیں بھی خرید لیں،، اب شائقین سپر کرکٹ میلے میں سپر مقابلے دیکھنے کے منتظر ہیں

About The Author