اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی سی بی کا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی تو ورلڈ کپ کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کریں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ کا بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار ،،،، چیئرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ

بھارت نے کرکٹرز آفیشلز اور فینز کے ویزوں اور سیکورٹی کی یقین دہانی نہ کرائی تو ورلڈ کپ کا وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ کریں گے

بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال میں شیڈول ہے لیکن پی سی بی کو ابھی تک قومی کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی گارنٹی نہیں ملی

چئیرمین پی سی بی احسان مانی کہتے ہیں کہ آئی سی سی کو بھارت سے تحریری طور پر سیکیورٹی گارنٹی لیکر دینے کا کہا ہے

نہ ملنے کی صورت میں مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کرینگے
ساٹ۔ احسان مانی، چیئرمین پی سی بی،،، "بھارت نے آئی سی سی کو دسمبر میں بتانا تھا مارچ کے آخر تک گارنٹی نہ ملی تو یو اے ای میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کرانے کا مطالبہ کریں گے”

کرکٹ گرائونڈ میں سجدہ||محمد عامر خاکوانی


چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارت ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں پہنچا تو ایشیا کپ کا انعقاد بھی ممکن نہیں رہے گا ،،، آئی سی سی میں بگ تھری کا کردار ختم ہوچکا ہے

لیکن اثرات باقی ہیں
احسان مانی، چیئرمین پی سی بی،،، بگ تھری ختم ہو گئی لیکن آئی سی سی مائنڈ سیٹ باقی ہے،،، ساوتھ افریقہ جیسے ممالک کی سیریز ملتوی ہونے سے ان کے مالی معاملات بگڑیں گے”

احسان مانی نے بتایا کہ مارچ تک قومی کرکٹرز کو اینٹی کوویڈ نائنٹین ویکسین لگوائی جائیگی ،،،، ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر اچھا کرکٹر ہے اس نے جلد بازی میں فیصلہ کیا بورڈ نے اس پر انویسٹ کیا تھا

%d bloggers like this: