ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کے ہمراہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی چیک پوسٹ ترنمن،
کھڈبزدار اور تونسہ شہر کا دورہ کیا۔کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک اور دیگر ہمراہ تھے۔کمشنر نے چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ،
کنٹرول روم اور دیگر معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ ملک نازک حالات سے گزر رہا ہے سرحدی چیک پوسٹوں پر چیکنگ مؤثر بنانا ہوں گی جس کے لیے عملہ کو متحرک رہنا ہوگا
انہوں نے کہا کہ سرحدی مقامات سے ممنوعہ اشیاء کی سمگلنگ روکنے کیلئے مزید سخت اقدامات کئے جائیں۔کمشنر نے سرحدی چیک پوسٹ پر پولیو کی فکسڈ ٹیم کو بھی چیک کیا
ویکسین کی کولڈ چین اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا انہوں نے کھڈ بزدار کا دورہ کیا دورہ کرتے ہوئے اہل علاقہ سے ملاقات کی مکینوں کی طرف سے رود کوہی کے پانی سے بچاؤ کیلئے
حفاظتی بند کی درخواست کی جس پر عمل درآمد کے لئے محکمہ انہارکو فزیبلیٹی اسٹڈی اور دیگر اقدامات کے لئے احکامات جاری کیئے
انہوں نے تونسہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ کمشنر نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں
انہوں نے تحصیل صدر ہسپتال کی اپ گریڈیشن، پارکس،پناہ گاہ اور دیگر تعمیراتی مقامات کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں
ڈیرہ غازی خان
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے رات گئے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ انہوں نے مختلف مقامات پر جاری سیوریج لائن کی صفائی اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔
قائم مقام چیف آفیسر کارپوریشن جواد گوندل اور دیگر افسران ہمراہ تھے کمشنر نے سیوریج مسائل کے ساتھ دیگر معاملات کا بھی جائزہ لیا
کمشنر نے شاکر ٹاؤن، نظامی ٹاؤن، شہزاد کالونی اور دیگر مضافاتی آبادی کا دورہ کیا انہوں نے کشمیر پارک اور گھنٹہ گھر چوک کے ساتھ ریڑھی بانوں کی جگہ کا بھی معائنہ کیا۔
کمشنر نے غازی یونیورسٹی کے چاردیواری پر تاریخ،ثقافت اور نقش و نگار کرنے والے لاہور کے فنکار علی گلزار سے بھی ملاقات کی
اور اس کے شاہکار کو سراہا۔کمشنر نے سرکاری افسران کی رہائشی انڈس کالونی کا بھی دورہ کرتے ہوئے واٹر سپلائی کنکشن اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔
ڈیرہ غازی خان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ ان کے سن کراپ گروپ اور موسی خان فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چوک چورہٹہ کے بعد ڈیرہ غازیخان میں
دوسرا لنگر خانہ پل ڈاٹ چوک پر قائم کیا جائیگا جہاں مستحق افراد کو عزت و تکریم کے ساتھ کھانا مفت کھلایا جائیگا
انہوں نیپل ڈاٹ چوک کا دورہ کرتے ہوئے لنگر خانہ کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کرنے کے ساتھ پل ڈاٹ کے تعمیراتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا
اوربہتری کیلئے احکامات جاری کیے.مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ آج کے دورے کا مقصد مناسب جگہ تلاش کرنے کے ساتھ تعمیراتی کام کے حوالے سے
حکمت عملی مرتب کرنا ہے انہوں نے کہاکہ ملک کے سنگم پر واقع پل ڈاٹ کی کشادگی اور توسیع کے تعمیراتی منصوبہ کو جلد مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں
شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں. تجاوزات کے خاتمہ کے ساتھ کنسٹرکشن ایریا کو خالی کر دیا جائے. محمد حنیف پتافی نے کہا کہ
مانکا کینال پر پل کا سٹرکچر ورک مکمل کر لیاگیاہے جلد ہی رو ڈ پر سفالٹ شروع کر دیاجائے گا انہوں نے کہاکہ
پی ایچ اے چوک پر خوبصورت اور جاذب نظر مانومنٹس بھی نصب کرنے کے ساتھ شجرکاری اور دیگر اقدامات کرے گی
ڈیرہ غازی خان
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ زنگلانی چوک ڈیرہ غازی خان کا سیوریج کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سیوریج لائن کی تبدیلی کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔
پندرہ روز کے اندر اکام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن نے بھٹہ کالونی،
رفیق احسن ٹاؤن، محلہ ماچھی والا، محلہ صدیق آباد اور دیگر علاقوں میں 300 فٹ نئی
سیوریج لائن بچھا کر سیوریج کے پیچیدہ مسائل حل کردئیے ہیں مرحلہ وار تمام علاقوں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔
ڈیرہ غازی خان
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازی شاذب سعید نے سنٹرل جیل کا دورہ کیا مجسٹریٹ دفعہ 30 عابد حسین ہمراہ تھے۔سیشن جج نے سنٹرل جیل کے مختلف بیرکس،
واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر سپرنٹنڈ نٹ جیل یاسر
خان،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز،میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد ایوب بھی موجود تھے
ڈیرہ غازی خان
رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ وزیر اعظم درد دل رکھنے والے انسان ہیں ان کی بھرپور کوشش ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکالا جا سکے
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مہنگائی کم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش اور اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اعظم کی بہترین حکمت عملی کی بدولت سینیٹ الیکشن میں بھی پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے یہ بات ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کی رہائش گاہ پر
ان کے والد کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کرنے کے دوران کہی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما سردار خان نیازی اور دیگر موجود تھے
قبل ازیں ایم پی اے نے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں قبضہ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے ریونیو سٹاف اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شادن لنڈ میں آپریشن کرتے ہوئے ساڑھے سولہ کروڑ روپے
مالیت کا 208 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرا لیا ہے مقبوضہ رقبہ پر کاشت گندم کی فصل پر ہل چلا دئیے گئے۔
کمرشل رقبہ پرتعمیر دکانیں اور دیگر تعمیرات مسمار کر دی گئیں۔
ڈیرہ غازی خان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈیرہ غازی خان احمد حسن رانجھا نے کہا ہے کہ
سول سوسائٹی اور فعال تنظیموں کے ساتھ مل کر ضلع بالخصوص ڈیرہ غازی خان شہر کو سرسبز و شاداب بنایا جائے گا
اور آج ایمبیسڈر آف ڈی جی خان کے ساتھ مل کر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر 1 میں شجر کاری کرکے مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے
اس موقع پرایمبیسیڈرز آف ڈی جی خان نیضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ملکر پودے لگائے۔ سی ای او ایجوکیشن
عبدالوحیدقیصرانی،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر خالد جاوید،
سکول پرنسپل محمد رفیق چانڈیہ، ایمبیسیڈرز ٹیم کے صدر پروفیسر عمران لودھی،نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رقیہ رمضان ایڈووکیٹ، فاریسٹ آفیسر مجیب الرحمن
اورایمبیسیڈرز آف ڈی جی خان ٹیم کے دیگر اراکین نے پودے لگاکر شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔
ڈیرہ غازی خان
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجازکی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کوٹ چھٹہ،چوٹی زیریں اور سخی سرور کا دورہ کیا۔
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دو دوکانیں سربمہر کر دیں اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر دکانداروں کو دس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا
اراضی ریکارڈ سنٹر چوٹی زیریں میں انچارج تعینات نہ ہونے کی رپورٹ پیش کی جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے انچارج کی تعیناتی کے لیے متعلقہ حکام کو سفارشات پیش کر دیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ نے دربار سخی سرور کے احاطہ میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا انہوں نے دربار کے احاطہ میں موجود پولیو فکسڈ ٹیم کا بھی ریکارڈ چیک کیا
ڈیرہ غازی خان
سیکرٹری و ڈائریکٹر جنرل لیبر و افرادی قوت پنجاب کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیرہ غازی خان شاہد حمید لغاری نے لیبر انسپکٹر کے ہمراہ شہر کے مختلف پٹرول پمپس کو چیک کیا
کم از کم اجرت کے قانون،چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور اوقات ڈیوٹی سے متعلق معلومات حاصل کیں انہوں نے کہا کہ
حکومت پنجاب کی ہدایت پر لیبر لاز پر عملدرآمد کرایا جائے گا خلاف ورزی پر مقدمات،گرفتاریاں اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ بلا امتیاز انسپیکشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا
ڈیرہ غازی خان۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری پٹرول پمپس کے معائنہ کے دوران معلومات لے رہے ہیں
ڈیرہ غازی خان:
لاء اینڈ آرڈر کا ایک اور مثبت اور روشن پہلو قلم آرائی پر اکسا رہا ہے۔
آئی جی پنجاب نے ڈیرہ غازی خان جیسے مشکل ٹاسک پر ضلع کی کمان ایک ایسے افسر کو سونپی جس نے چند ماہ میں ہی دہشت کی علامت لادی گینگ کی نہ صرف کمر توڑ دی بلکہ
جان ہتھیلی پر رکھ کر کوہ سلمان کے پہاڑوں سے لے کر مشکل ریگزاروں تک میں گھس کر قانون کی بالادستی کا وہ سبق سکھایا کہ کادی گینگ کا سرکردہ دہشت گرد اور ڈکیت شبیرا لادی اور اس کا قریبی چاکرانی لادی مارے گئے۔
گینگ کے سرداروں کی بھیانک موت نے قانون کی وہ دھاک بٹھائی کہ گینگ کے دیگر دہشت گرد زندگی کی بھیک طلب کر کے خود کو قانون کے حوالے کر چکے ہیں۔
ایک زمانے سے انڈس ہائی وے پر تونسہ کے دونوں اطراف میں پہاڑوں کے دامن سے لے کر دریائی پٹی تک قتل،ڈکیتی،
راہزنی اور اغواء برائے تاوان جیسی وارداتیں عام تھیں اور عوام میں دہشت اور خوف کی فضا چھائی رہتی تھی۔
اب عوام کی ان عذابوں سے جان چھوٹتی نظر آتی ہے۔وہ اب خود کو زیادہ محفوظ اور مامون محسوس کریں گے۔
ڈیرہ غازیخان
تھانہ کالا پولیس کا بھر پور ایکشن اقدام قتل و ڈکیتی جیسے متعدد مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالا رانا محمد اقبال معہ ٹیم کا بھر پور ایکشن متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ڈاکو محمد عمران گرفتار ہو گیا۔
ایس ایچ او تھانہ کالا رانا محمد اقبال نے بتایا کہ گرفتار ہونے والا ملزم محمد عمران ولد اللہ ڈیوایا
پولیس تھانہ کالا کو اقدام قتل و ڈکیتی جیسے 7 عدد مقدمات میں مطلوب تھا
اور یہ ملزم A کیٹیگری کا اشتہاری مجرم ہے جس نے تھانہ کالا کے علاقے میں متعدد ڈکیتیاں کی
ہوئی ہیں بعد از گرفتاری ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس کا ہے کام مدد آپ کی ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر پولیس تھانہ سٹی کی کاروائی 3 ماہ قبل 5 سالہ بچی کے کانوں سے اتارئی گئی 20 ہزار مالیت کی
بالیاں برآمد والدین اور علاقہ کے لوگوں کا پولیس کو خراج تحسین۔
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود میں 3 ماہ قبل محمد بلال شاہ ولد سید حمایت علی شاہ سکنہ بلاک نمبر 43 کی 5 سالہ بیٹی بختاور زہرہ جو اپنے
دادا کے گھر بلاک 56 چاہ چشتی والا کے باہر کھیل رہی تھی اس دوران نامعلوم اشخاص نے بچی کے کانوں سے 3 ماسے کی سونے کی بالیاں مالیت مبلغ 20 ہزار روپے اتار لی تھی
جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے ایس ایچ او سٹی افتخار احمد ملکانی کو خصوصی ٹاسک دیا کہ مصموم بچی بختاور زہرہ کے کانوں سے اتارے جانیوالی بالیوں کے ملزمان کو ہر
حال میں گرفتار کیا جائے اس پر ایس ایچ او تھانہ سٹی نے بھر پور کاروائی کرتے ہوئے ملزمان غلام عباس اور انعام اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے برآمد کرکے
مصموم بچی بختاور زہرہ کو اپنے ہاتھوں سے پہنائی جس پر بچی کے والدین اور اہل علاقہ نے پولیس کی اس کوششوں کو سراہا اور پولیس کے حق میں
نعرے لگائے پولیس نے ڈی پی او عمر سعید کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے یہ واضع کر دیا ہے کہ پولیس کا ہے کام مدد آپ کی۔
ضلع ڈیرہ غازیخان
علاقہ تھانہ ریتڑہ میں عورت سے زیادتی کا معاملہ، دو ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ریتڑہ پولیس کو مدعیہ (م) نے درخواست دی کہ میں ضلع لیہ کی رہائشی ہوں اور رات کے وقت میں اور میرا شوہر علاقہ تھانہ ریتڑہ سے گزر رہے تھے کہ
تین ملزمان نے ہمیں روک کر مجھ سے زبردستی زیادتی کی ہے کاروائی عمل میں لائی جائے جس پر ڈی پی او عمر سعید ملک نے
فوری نوٹس لیکر ASP تونسہ اور ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ حامد مقبول کو وقوعہ پر فوری طور FIR درج کرکے وقوعہ میں ملوث ملزمان گرفتار کرنے کا حکم دیا
جس پر ایس ایچ او تھانہ ریتڑہ نے ملزمان 1۔ رمضان 2۔عبدالستار کو گرفتار کرکے بند حوالات کر دیا جبکہ ایک ملزم کوڑا کی گرفتاری بقایا ہے
مزید قانونی پراسیس کے لیے ملزمان کا DNA ٹیسٹ کرایا جارہا ہے۔ مزید اے ایس پی تونسہ میر روحل نے SHO تھانہ ریتڑہ کو ہدایت کی ہے کہ
مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جائے ملزمان کو عدالت سے سزا دلوانے کے لیے
تمام قانونی پراسیس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
اے وی پڑھو
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون
جیسل کلاسرا ضلع لیہ ، سرائیکی لوک سانجھ دے کٹھ اچ مشتاق گاڈی دی گالھ مہاڑ