دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس کی سکیورٹی کےلیےفورس بھرتی کرنے کا فیصلہ

سیکورٹی فورس میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز،سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کو بھرتی کیا جائے گا

لاہور کی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس کی سکیورٹی کےلیے جدید سہولیات سے آراستہ فورس بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سیکورٹی فورس میں ٹرانسپورٹ انسپکٹرز،سب انسپکٹرز اور سارجنٹس کو بھرتی کیا جائے گا

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کے مطابق ٹرانسپورٹ فورس کو عالمی معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جائے گی۔

ٹرانسپورٹ فورس پر تنخواہوں اور لاجسٹکس کی مد میں سالانہ چار سو ملین روپے خرچہ آئے گا۔

میٹروبس اوراورنج ٹرین کی سیکورٹی کے لئے حکومت سات سو ملین کا سالانہ ادا کر رہی ہے۔

اورنج لائن اور میٹرو بس کےلیے پرائیویٹ سکیورٹی کمپنی سے معاہد کےتحت گارڈز لیے گئے تھے۔

صوبا۴ی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب جہانزیب کھچی کے مطابق ٹرانسپورٹ فورس کی بھرتی سے پنجاب حکومت کے تین سو ملین روپے بچائے جا سکیں گے۔

فورس جدید سہولیات اور ساز و سامان سے لیس ہوگی جو سکیورٹی کے بہتر فرائض سرانجام دیگی

About The Author