مئی 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

فوگ یا اسموگ،، لاہور موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

شہر اور نواح میں رات کے وقت شدید دھند پڑنے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں

فوگ یا اسموگ،، لاہور موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

شہر اور نواح میں رات کے وقت شدید دھند پڑنے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں،، کم بارشیں اور آلودہ فضاء سے آنکھ، ناک اور گلے کی بیماریوں میں اضافہ ہو گیا

ابر رحمت کا نہ برسنا شہریوں کیلئے زحمت بن گیا،، فروری کے وسط میں، باغوں کے شہر میں شام ہوتے ہی شدید دھند چھانے کا سلسلہ ایک ہفتے سے جاری، فضائی آلودگی بھی بڑا امتحان بنی ہوئی ہے

موسم کی خرابی نے جہاں معمولات زندگی کو متاثر کر رکھا ہے،

وہیں مختلف امراض پھیلنے کا سبب بھی بن رہی ہے، ڈاکٹرز کے مطابق چھاتی اور آنکھوں کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے
ڈاکٹر اعجاز الدین، سروزسز اسپتال، زیادہ کیسز سانس کے مسائل کے آ رہے ہیں، دمہ کے مریضوں کو زیادہ مسلہ ہو رہا ہے، فوگ سے بچائو کیلئے ماسک کا استعمال لازمی کریں

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام کہتے ہیں، فروری میں بارش کا نہ ہونا شدید دھند کا باعث بنا ہے

دھند اگر زیادہ دیر تک برقرار رہے تو یہ سموگ بن جاتی ہے جو نقصان دہ ہے
سہیل بابر وڑائچ، ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے، فروری میں بارش ہو جاتی ہے۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے دھند ہو رہی ہے

محکماہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے تک بادلوں کے برسنے کا امکان نہیں، رواں ماہ کے آخر تک دھند کو راج رہے گا

%d bloggers like this: