دسمبر 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت آج رات پوری ہوجائے گی

پاسپورٹ ویزامینوئل کے مطابق نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی

اسلام آباد:

سابق وزیراعظم نوازشریف کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کی مدت آج رات پوری ہوجائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ ویزامینوئل کے مطابق نوازشریف کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف کا نام ای سی ایل پر ہے اور ای سی ایل پرموجود افراد کے پاسپورٹ کی تجدید نہیں ہوسکتی۔

ذرائع نے بتایا کہ اگر نوازشریف پاکستان کے لیے سفر کرنا چاہیں تو انہیں اجازت نامہ دیا جاسکتا ہے۔

واضح رہےکہ حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل میں شامل کر رکھا ہے اور ان کا پاکستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کیا جاچکا ہے

About The Author