اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازیخان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازیخان کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

اور شہر میں مزید پارکس اور باغوں کے قیام، سڑکو ں کی تعمیر و مرمت و بحالی اور دیگر سہولیات کی فراہمی سمیت میگا پراجیکٹس پر کام کیا جار ہا ہے.

انہو ں نے یہ بات گزشتہ روز ڈپٹی کنٹرولر امتحانات تعلیمی بور ڈڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین کی رہائش گاہ پر ان کے والد شیخ محمد حسین کے انتقال پر اظہار تعزیت کے

بعد ایک بیان میں کہی. مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کو خوبصورت بنانے کیلئے وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں.

انہوں نے بتایاکہ کیفے شفیق سے گدائی تک سڑک کو دو رویہ کیا جا رہاہے اسی طرح اندرون شہر کی چار سڑکوں کی تعمیر کیلئے وزیر اعلی کو منظوری کیلئے

سفارشات ارسال کی گئی ہیں اور بہت جلد ان سڑکوں پر بھی کام شرو ع کرایا جائے گا. محمد حنیف پتافی نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کی خدمت کرنا ان کی اولین ترجیح ہے

.
قبل ازیں ڈپٹی کنٹرولر بورڈ شیخ امجد حسین سے ان کے والد شیخ محمد حسین کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مشیر صحت محمد حنیف پتافی نے مرحوم کی سیاسی،

سماجی اورکاروباری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا. انہوں نے شیخ محمد حسین کی چیمبر آف کامرس کے حوالے سے خدمات کو سراہا انہوں نے کہاکہ

مرحوم چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان کے بانی اراکین میں شامل تھے اور وہ چیمبر کے پہلے سینئر نائب صدر تھے.

محمد حنیف پتافی نے فاتحہ خوانی کے بعد دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کواپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے.


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ جھوک اترا کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کامیاب کاروائی، سیمی آٹومیٹک رائفل برآمد ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی شیرو

طاہر سلیم si نے اسلحہ نا جائز کی اطلاع پر موضع درخواست مسیتاں ریڈ کیا۔ ریڈ کرنے پر ملزم عبدالرحمان ولد غلام حسن قوم گوری سکنہ درخواست مسیتاں کو

سیمی آٹومیٹک رائفل برآمد کر کے گرفتار کر لیا۔

ملزم عبدالرحمان کے خلاف پولیس تھانہ جھوک اترا میں اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج۔


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ کالا کی منشیات فروش کے خلاف کاروائی، 1400 گرام چرس برآمد ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ کالا کو مخبر نے اطلاع دی کہ

ایک شخص رشید درکھان کی بیٹھک کے پاس کھڑا منشیات فروخت کر رہا ہے جس پر ایس ایچ او تھانہ کالا نے فوراً کاروائی کر کے

ملزم غلام یٰسین عرف شینو ولد صوبہ خان قوم بغلانی سکنہ نئی آبادی شادن لنڈ کو

منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 1400 گرام چرس برآمد کر کے

پولیس تھانہ کالا میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔


ڈیرہ غازیخان۔

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کا امن وامان کے قیام کے لئے کردار ہمیشہ مثالی رہا

اور عوام الناس کے تحفظ کے لیئے ڈیرہ غازیخان پولیس کے ہیروز کو کون بھول سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی امداد کے لئے بھر پور اقدامات عمل میں لا رہی ہے ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے دوران پولیس

مقابلہ شہید ہونے والے اور زخمی افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اچھا اقدام، ویلفئیر کی مد میں مبلغ 56 لاکھ روپے کے چیک پولیس جوانوں اور پولیس کے لواحقین میں تقسیم کئے گئے۔ ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے

پولیس افسران شہید محمد شفیقSIاور زخمی ہونے والے محمد طیب ASI، محمد راشد کانسٹیبل محمد بشیر کانسٹیبل، محمد عمران، محمد عثمان کانسٹیبل اور مختیار احمد کو میڈیکل اخراجات

اور ویلفئیرکی مد میں 56 لاکھ روپے کی خطیر رقم کے چیک لواحقین اور پولیس جوانوں میں تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ

محکمہ پولیس کےافسران و جوان ایک خاندان کی طرح ہیں جن کی ویلفئیر اوردیکھ بھال کے لئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔


ڈیرہ غازیخان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر

ضلع ڈیرہ غازی خان میں قبضہ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کا سلسلہ جاری ہے.

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ نے ریونیو، پولیس اور دیگر محکموں کے سٹاف کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے

موضع تونسہ میں چھ کروڑ روپے مالیت کا 48 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی تحصیل میں

قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا

اور سرکاری رقبہ واگزار کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے.


ڈیرہ غازیخان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں داخلہ بڑھاؤ مہم کا آغاز کردیا گیا ہے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سرور والی کی سربراہ سینئر ہیڈ مسٹریس عاصمہ بتول نے

دیہی مرکز صحت سرور والی میں سٹاف اور مریض خواتین کے ساتھ سیشن کیا۔اس موقع پر سکول این ایس بی ممبرز لیڈی ہیلتھ سپر وائزر سعدیہ رحمت،مسز ارشاد اور دیگر موجود تھیں۔

سینئر ہیڈ مسٹریس عاصمہ بتول نے کہا کہ ہیلتھ سٹاف نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے

آراستہ کرنے کیلئے سکول انتظامیہ کا ساتھ دے۔

گھر گھر مہم کے دوران بچوں کو سکول میں داخل کرانے کی بھی ترغیب دی جائے

اس موقع پر تعلیمی چیمپئن کے عہدیداروں کے بارے میں بھی آگاہی دی گئی.


ڈیرہ غازیخان

جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو تھانہ کھر میں بارڈر ملٹری پولیس نے بین الصوبائی منشیات سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔

بلوچستان سے پنجاب آنے والے ویگو ڈالہ کے خفیہ خانوں سے دو من اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی۔

دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو گرفتارکر لیا ہے۔ منشیات کوئٹہ سے خرید کر براستہ پنجاب صوبہ خیبرپختونخوا سمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو تھانہ کھر کی حددو میں بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک نے ایس ایچ او تھانہ کھر امیر حمزہ لغاری سرکل آفیسر سعید لغاری

ایڈیشنل ایس ایچ او سہراب لغاری کے ہمراہ بہت بڑی کارروائی کی۔ بلوچستان سے پنجاب آنے والے ویگو ڈالہ کو پکڑ
2
کر گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی۔ اعلیٰ کوالٹی کی دو من چرس کے 80 پیکٹ برآمد کر لئے۔ بارڈر ملٹری پولیس کے سربراہ کمانڈنٹ حمزہ سالک نے کہا کہ

بارڈر ملٹری پولیس نے دو بین الصوبائی منشیات فروش اسمگلروں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ پکڑے جانے والے منشیات فروش اسمگلروں عدنان اور وقار کا تعلق

صوبہ کے پی کے سے ہے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ سمگلنگ کے خلاف بارڈر ملٹری پولیس کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔


ڈیرہ غازیخان

پٹرولنگ پولیس ڈیرہ غازیخان ریجن کے 13کانسٹیبلز کو ہیڈکانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی.ایس ایس پی سید بہار احمد شاہ نے بیجز لگائے.

پٹرولنگ پولیس کے مراسلہ کے مطابق ایس ایس پی سید بہار احمد شاہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈی ایس پیز شاہ عالم گشکوری اورنمرین منیر نے بھی شرکت کی.

اجلاس میں ترقی پانے والے ہیڈکانسٹبیلز یاسر پرویز، شہزاد احمد، راشد منصور، رفیق احمد، کریم نواز، اصغر حسین،

عبدالغفار، افتخار علی، طارق محمود، محمد شبیر، عبدالرزاق، عمران علی اور ذوالفقار احمد کو بیجز لگائے گئے.

ایس ایس پی نے پروموٹ ہونے والے جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی کہ

ان کی ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اس لیے

وہ فرائض منصبی محنت اور دیانتداری سے سرانجام دیں اور اپنی بھر پور صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ،ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سمیت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب اور یونیسیف کے عہدیداروں کے وفد نے ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔

شہر بھر میں جاری ٹائیفائیڈسے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم اور انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ روحانی شخصیت حضرت سخی سرور کے مزار پر حاضری دی۔

وفد نے فورٹ منروکا بھی دورہ کیا۔وفد نے ٹیچنگ ہسپتال،سرکاری سکولوں اور مختلف مقامات پر قائم کٹ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ قیصر عباس،ڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات

پروگرام ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی،سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے بریفنگ دی۔ ڈیرہ غازی خان کی 11یونین کونسلز میں 2لاکھ51ہزار171بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پرڈائریکٹر حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام ڈاکٹر بشیر احمد صدیقی نے بتایا کہ

پہلے مرحلے میں 12اضلاع کے شہری علاقوں کے9ماہ سے15سال تک کے1کروڑ20لاکھ بچوں کوٹائیفائید سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

مہم کامیابی سے جاری ہے جبکہ رہ جانیوالے بچوں کو ٹیکے لگانے کیلئے مزید دو روز تک مہم چلائی جاسکتی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی کاکہناتھا کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے والدین بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

جس کا نتیجہ ہے کہ ڈی جی خان میں بچوں کا ہدف2لاکھ51ہزار171تھا جس میں سے2لاکھ48ہزارسے زائد بچوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے

جبکہ باقی بچوں کو15 فروری تک مکمل کرلیا جائے گا۔

علاوہ ازیں وفدنے معروف روحانی شخصیت حضرت سخی سرور کے دوربار پر حاضری دی اوردعا کی۔

بعد ازاں تاریخی مقام فورٹ منرو کا بھی دورہ کیا گیا۔یاد رہے کہ وفد کے دورے کا

اہتمام محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور یونیسیف کے تعاون سے کیاگیاتھا۔


ڈیرہ غازی خان۔ٹائفائیڈ سے بچاؤ کی حفاظتی مہم کا جائزہ لینے

کےلئے آنے والی لاہور کی ٹیم سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد کو

سووینئیر دے رہی ہے


ڈیرہ غازی خان۔ہیلتھ،یونیسیف اور دیگر محکموں کے نمائندوں کا وفد

ٹائفائیڈ کے کٹ سٹیشن کا معائنہ کررہا ہے


ڈیرہ غازی خان۔ہیلتھ،یونیسیف اور دیگر محکموں کے نمائندوں کا وفد

حضرت سخی سرور کے مزار اقدس پر حاضری دے رہا ہے


ڈیرہ غازیخان

پاکستان تحریک انصاف ڈیرہ غازی خان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی حدود میںمیونسپل سروسز کی بہتری اور اداروں کی معاونت کےلئے ورکرز کی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں

مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی

اور پی ایچ اے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ مشیر وزیراعلی پنجاب نے شہر کے ہر سیکٹر کےلئے کمیٹی قائم کردی ہے

جو عوام کے مسائل حل کرنے کےلئے متعلقہ اداروں سے قریبی رابطہ میں رہیں گے مشیر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر میں

عوامی مسائل کے حل اور سروسز کی بہتری کے لئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا

آئے انہوں نے کہا کہ شہری انتظامیہ اور ورکرز کا دست بازو بنیں


ڈیرہ غازی خان۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی انصاف پبلک سیکرٹریٹ میں اجتماع سے خطاب کررہے ہیں

%d bloggers like this: