دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا ہے کہ لوگوں کو بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔تمام دکاندار سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر

آویزاں کریں۔خلاف ورزی کرنے والے پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت واجب السزا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ شکایت کی صورت میں 0604920020اور ٹال فری نمبر 080002345پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں آپ اپنی شکایت قیمت پنجاب ایپ پر بھی درج کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کے دوران ضلع ہذا کی ریوینو حدود میں از سر نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا تعین کر دیا۔

جس کے مطابق چاول کچی باسمتی 122روپے کلو،چاول کرنل ٹوٹا 87روپے،چاول دیسی 60روپے،دال چنا موٹی 122روپے،

دال چنا باریک116روپے،دال مسور باریک 147روپے،دال مسور موٹی123روپے،دال مونگ دھلی212روپے،دال ماش چمن237روپے،

دال ماش برما215روپے،بیسن117روپے،میدہ68روپے،سوجی68روپے،چنا سفید کابلی120روپے،چنا سفید باریک100روپے،

دہی 90روپے کلو،دودھ80روپے لٹر،گوشت بڑا 320روپے کلو،گوشت چھوٹا 600روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

جبکہ تندوری روٹی 100گرام 6روپے ،آٹے کا 20کلو کا تھیلہ 860روپے میں فروخت کیا جائے گا۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی) )

معیاری کھادوں کی مقررہ وقت پر کاشتکاروں کو فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔یہ باتیں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) راجن پور محمد آصف نے کھادوں کے نرخ چیک کرنے کے لیے

راجن پور اور فاضل پور مارکیٹ کا ریکارڈ مانیٹر کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے فاضل پور میں اینگرو ڈی اے پی کھاد مہنگے داموں بیچنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والے دکان دار اور ڈیلرکے خلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی۔

انہوں نے مارکیٹ میں موجود کھاد ڈیلران کو ہدایت کی کہ کھاد گورنمنٹ کے مقرر کردہ نرخ پر فروخت کی جائے اور کاشتکاروں کو کیش میمو جاری کی جائے

نرخنامہ دکان میں نمایاں جگہ پر آویزاں کیا جائے۔ ذخیرہ انداوزی کر کے مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت پر انسپکٹر ماحولیات عارف حسین کی تحفظ ماحول ایکٹ 1958کے تحت کاروائی ۔تفصیلات کے مطابق موضع کوٹلہ نصیر میں سموگ

اور فضائی آلودگی کے پیش نظر فصلوں کی باقیات کو جلانے پر خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے ۔

انسپکٹر ماحولیات کا کہنا تھا کہ فصلوں کی باقیات کو جلانا ،دھواں اور گردو غبار کے عوامل میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔


حاجی پورشریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع بھر کے صحافیوں کی عزت مقدم ہے صحافی کالونی کا قیام

اور انکے مسائل بھرپور طریقے سے حل کریں گے

حاجی پورشریف میں پریس کلب کےلئے دفتر ضلعی انتظامیہ سے لیں گے

صحافیوں کےلئے وظیفہ جاری ہوگا وزیر اعلی پنجاب کو دورہ راجن پور کے موقع پر صحافیوں کے مسائل صحافی کالونی کے قیام کےلئے سمری پیش کی ہے

صحافت مقدس پیشہ اور معاشرے کا آئینہ پیشہ ورانہ صحافتی امور کی انجام دہی کے لیئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

ضلع بھر کی صحافتی برادری متحد پریس کلب حاجی پورشریف کی تقریب حلف برداری سے ضلع بھر کی صحافتی نمائندہ شخصیات اور ضلع بھر کی عوامی,سماجی,

سیاسی,مذہبی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب ضلع راجن پور سردار منصور احمد سنجرانی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے دورہ راجن پور میں یقین دلایاگیا کہ

صحافیوں کے لئے کالونی اور ورکنگ جرنلسٹ کے لئے اعزازیہ بھی مقرر کیا جائے گا اس موقع پر محمد امین انجم نے کہا کہ

قلم کی طاقت سے ایوانوں میں ہلچل مچ جاتی ہے سینئر صحافی ناشاد بھٹہ نے کہا کہ صحافت ریاست کا اہم اور چوتھا ستون جس کے لئے صحافتی ذمہ داریاں کوئی عام یا معمولی چیز نہیں ہیں اسٹیج سیکریٹری کے فرائض چیئرمین الیکشن بورڈ حفیظ اللہ ارشد نے انجام دیئے

تلاوت کلام حافظ قاری محمد عیسی مکول نعت رسول مقبول کی سعادت حافظ مختیار نائچ نے حاصل کی صدر پریس کلب حاجی پور شاہد عدیل مٹھا نے کہا

دو نمبر اور مافیا نما صحافیوں کا اب خاتمہ ہوگا اور حقیقی معنوں میں صحافتی اقدار کی پاسداری کرنے والے ہی صحافت کا حصہ ہونا چاہیئے

اس موقع پر معروف سماجی اور سوشل ایکٹیویسٹ قصور بزدار نے کہا کہ دانش سکول کی آزادانہ صحافتی انکوائری ہونی چاہیئے امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی سردار یوسف گبول نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں صحافتی سرگرمیاں خوش آئند ہیں

امیدوار برائےچیئرمین ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف خانوادہ حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ خواجہ صالح محمد نے کہا پوری صحافتی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور حاجیپور شریف ےمسائل کو اجاگر کرنے میں یہ ٹیم اہم کرداراداکرے گے

اور ہم انکے شانہ بشانہ ملکر مسائل کےحل کےلئے بھر پور کردار ادا کریں گے اس موقع پرسرپرست اعلی پریس کلب ملک خلیل الرحمن واسنی نے قرار داد بھی پیش کی کہ

پریس کلب حاجی پور شریف کو سرکاری سطح پر جگہ اورعمارت فراہم کی جائے آخر میں ملک و ملت کی خیر خواہی کے لئے عبدالرشید زرگر,

علامہ عابد حسین سلطانی,مولانا مفتی محمد سلیم جنڈیالوی نے دعائے خیر فرمائی پریس کلب کی اس تقریب کے لئے پریس کلب کے تمام اراکین کی خدمات کو سراہا گیا

اس موقع پر ایس ایچ او عمران خان گوپانگ،جام محمد اکمل برڑہ، جام عبدالرشید برڑہ خواجہ محمد وقاص، شاہد خان لاشاری سجاول خان گوپانگ چوہدری وسیم مجاہد علی گازر
عدیل خان پچار ایڈووکیٹ راشد خان مستوئی اللہ وسایا گورچانی ملک خلیل بلہوڑا

ملک حسنین صدیق بلہوڑا ملک نومی بکھر سید قیصر بخاری عبدالرشید زرگر بلال کھوکھر ملک علی کھوکھر ملک جہانگیر کھوکھر عبدالغفار چانگ رانا اختر ملک حاجی محمد اکبر

ہشمیرہ ملک ابراہیم من ڈاکٹررضوان نعیم ڈاکٹر عثمان علی رانا ملک ثناءاللہ بٹ جام کریم نواز مہیسر، توصیف ماڑھا ملک خلیل کھوکھر جام عبدالحمید بگا

امیر بخش کھوسہ ملک شاہ جہان برا
بلال چوہدری سید وقاص بخاری حیدر چوہدری،سماء ٹی وی کے ڈسٹرکٹ رپورٹر الیاس گبول، عزیز ہشمیرہ سیف اللہ ہشمیرہ ودیگر بھی موجودتھے


حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

حاجی پور شریف میں نالیاں ابل پڑی چوک صدیق اکبرؓ پر سیوریج سکیم۔کا گندہ پانی پھیل گیا غلیظ پانی قبرستان میں داخل ہونے لگا ہے

ٹاؤن کمیٹی کا خیراتی عملہ بھی غائب ہوگیا ہے مقامی سیاست دان بھی گونگے بنے ہوئے ہیں

بکھر پور روڈ کچی آبادی سمیت دیگر علاقوں میں سیوریج کی ابتر صورتحال ہے

حاجی پورشریف کو ضلعی اورتحصیل انتظامیہ نے یکسر نظر انداز کررکھا ہے

یہاں کے عوام جدید دور کے وسائل سے کوسوں دور ہیں اسسٹنٹ کمشنر جام پور فاروق ملک نے تجاوزات چند روز میں ختم کرنے کا اعلان کرایا تھا

مگر اعلان کےبعد انہوں نے دوبارہ یہاں آنا گوارہ تک نہیں کیا مسائل کے حل کےلئے

کوئی سنجیدہ ہی نہیں ہے یہاں کے عوامی سماجی حلقوں نے سیاست دانوں کی بے حسی اور انتظامیہ کی لاپرواہی پر شدید احتجاج کیا ہے


:حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

میپکوحکام بجلی چوری پر تو قابو نہ پاسکے20 گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈنگ ہر طرف اندھیرا چھاگیا بل اداکرنے والےشدید ذہنی اذیت اور کرب کا شکار،

میپکو کے اعلی حکام چیف ایگزیکٹو اور جنرل منیجر میپکو سے اصلاح و احوال کا مطالبہ

مساجد گھروں میں پانی کی شدید قلت بکھر پور نور پور لعل گڑھ لنڈی سیدان میراں پور

حاجی پور شریف ملکانی نواں شہر کی عوام سراپا احتجاج 20 گھنٹے کی بدترین بجلی کی بلاجواز بندش سے عوام شدید پریشان ہیں

کاروبار زندگی تباہ ہوچکا ہے .اور چوریوں کا بھی شدید خطرہ ہے


: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ضلع راجن پور میں تبدیلی سرکارکے انوکھے ثمرات جس ضلع سے صوبائی وزیر آبپاشی،

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی،منسٹر لائیوسٹاک ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق وہاں کے کسان کاشتکار پینے کے پانی اور فصلوں کی سیرابی کے لئے سراپا احتجاج

نہریں خشک محکمہ انہار کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء داجل کینال میں فی الفور جینے کے لیئے پانی – دو پینے کے لیئے پانی دو
تفصیل کیمطابق ضلع راجن پور کی نہریں جوکہ تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال کی لنک کینالزہیں پانی کی عدم دستیابی کے خشک ہوچکی ہیں

انسان اور جاندار پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں اور شدید خشک سالی کےخطرات کیساتھ ہزاروں کسانوں کے معاشی قتل عام کابھی شدید خطرہ ہے

کیونکہ ہزاروں روپے فی ایکڑ گندم کی فصلات پر خرچ ہونیکے بعد اسی تناسب سے وصولی مشکل اور ناممکن ہے

اور انتہائی افسوس اور لمحہ فکریہ کامقام ہےاور سب سے بڑھ کر ظلم کہ ضلع راجن پور میں تبدیلی سرکارکے انوکھے ثمرات مل رہے ہیں

کسان بورڈ کی نمائندہ شخصیات کی دورہ راجن پور کے دوران وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات اور تحفظات سے آگاہ کرنے کےباوجود اورجس ضلع سے صوبائی وزیر آبپاشی،

ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی،منسٹر لائیوسٹاک ، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق وہاں کے کسان کاشتکار پینے کے پانی اور فصلوں کی سیرابی کے لئے سراپا احتجاج نہریں

خشک محکمہ انہار کی غفلت و لاپرواہی کی انتہاء داجل کینال میں فی الفور جینے کے لیئے پانی – دو پینے کے لیئے پانی دو کے لیئے بھر پور طور پر سراپا احتجاج ہیں کہ داجل کینال میں فی الفورپانی فراہم کیا جائے


.

حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

سابق کونسلر اور سومرو برادری کی معروف سماجی شخصیت مستری فقیر محمد سومرو برضائے الہی انتقال کر گئے ہیں

انکی نمازہ جنازہ کل 11:00بجے دربارعالیہ حضرت خواجہ نور محمد نارووالہ شہنشاہ رحمتہ اللہ علیہ حاجی پورشریف میں ادا کی جائے گی

About The Author