اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازی خان اب حقیقی معنوں میں بدلے گا۔ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے ڈی جی خان کی ماسٹر پلاننگ شروع کردی گئی۔ٹاؤن پلاننگ، ٹرانسپورٹ، سیوریج،

واٹرسپلائی،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سیکٹر کو فوکس کیا جائیگاڈیرہ غازی خان شہر کی ڈیجیٹل میپنگ کی جائے گی۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ٹیم ڈی جی خان پہنچ گئی۔کمشنر آفس ڈی جی خان میں متعلقہ افسران کا اجلاس منعقد ہوا

جس کی صدارت کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کی۔یوکے اور ترکی میں متعلقہ کمپنی کے سربراہ خطیب عالم نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی.

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان شہر کی ترقی اور میونسپل سروسز کی بہتری سمیت تمام معاملات کو فوکس کی جائیگا۔

ماسٹر پلاننگ میں مستقبل کی ضروریات کو دیکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے گی۔منصوبہ کیلئے مطلوبہ فنڈز کے انتظامات کرلئے گئے ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کے معیار کے حوالے سے ایشین ڈویلپمنٹ بنک اچھی ساکھ کاحامل ہے۔منصوبہ پر جلد عملی کام کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران فعال کردار ادا کریں۔

کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے تحت ڈی جی خان،مظفرگڑھ سمیت چھ شہروں کو بہتر کیا جائیگا.


ڈیرہ غازیخان

پاسپورٹ آفس ڈیرہ غازی خان میں بد عنوانی،بد انتظامی اور سائلین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز پاسپورٹ آفس پہنچ گئے۔عملہ اور سائلین سے ملاقات کے ساتھ پاسپورٹ کے اجراء کے طریقہ کار پر انچارج آفس سمیت عملہ سے بریفنگ لی.

ڈپٹی کمشنر سائلین کے پاس خود چل کر گئے اور عملہ کے رویہ،مشکلات،رشوت اور دیگر امور پر معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے انچارج اور عملہ پر واضح کیا کہ پاسپورٹ آفس میں بد عنوانی اور بد انتظامی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ثبوت ملنے پر بد عنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ غیر جانبدار ذرائع سے عوامی شکایات پر معلومات حاصل کررہے ہیں۔افسران اور عملہ قبلہ درست کرلیں۔


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر

تونسہ میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر سے ملحقہ پانچ کروڑ روپے

مالیت کا 34 کنال سرکاری رقبہ واگزار کرالیا۔

قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی مہم جاری ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن ر) محمد علی اعجاز نے اپنے آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ

بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں. ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کے ساتھ فنگر او رڈور مارکنگ کو چیک کیا جائے

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے احسن اقدام کرتے ہوئے ٹائیفائیڈ کو بھی حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کر دیا ہے

اب دس کی بجائے گیارہ مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے مہم کے بارے میں بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان

صوبائی محتسب ریجنل دفتر ڈیرہ غازیخان کے ایڈوائزر نے درخواست گزاروں کی داد رسی کیلئے احکامات جاری کر دیئے. مراسلہ کے مطابق رانا عبدالمقیت سکنہ تونسہ نے درخواست دی کہ

وہ دوران سروس بیمار ہو کر میڈیکل ان فٹ ہوا مگر 17اے کے تحت پنجاب سمال انڈسٹریز میں اس کے بیٹے کو ملازمت نہیں دی جا رہی

جس پرمحتسب پنجاب نے احکامات جاری کیے اور سائل کے بیٹے عمر دراز کو ملازمت دے دی گئی اسی طرح فضل فرید نے درخواست دی کہ

یونیورسٹی آف ایجوکیشن ڈیرہ غازیخان اسے مطلوبہ دستاویزات نہیں دے رہی صوبائی محتسب کے احکامات پر سائل کو مطلوبہ دستاویزات دے دی گئیں.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں پندرہ کنال رقبہ پر سوشل سکیورٹی ہسپتال تعمیر ہو گا جس کیلئے دانش سکول سے ملحقہ سرکاری رقبہ محکمہ کے نام منتقل کر دیاگیا ہے.

جلد تعمیراتی کام شروع کرنے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی. ورکرز کے حقوق اور مفادات کیلئے لیبر قوانین میں ضروری ترمیم کر لی گئی.

سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ ورکرز کو ریڈایبل کارڈ جاری ہو ں گے او رہر ورکر کا ریکارڈ آن لائن ممکن ہو سکے گا.

میرج گرانٹ ایک لاکھ روپے سے بڑھا کر دو لاکھ روپے اور ڈیتھ گرانٹ پانچ لاکھ سے بڑھا کر چھ لاکھ روپے کر دی گئی ہے.

میرج اور ڈیتھ گرانٹ نظام کو مارچ تک کمپیوٹرائزڈ کر لیا جائے گا. اب ورکرز کو فلیٹس کرایے پر نہیں بلکہ مالکانہ حقوق کے ساتھ ملیں گے

جس کیلئے ہاوس الاٹمنٹ پالیسی بنائی جا رہی ہے. لیبر ویلفیئر کے سکولز کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ہائر سکینڈری سکول تک اپ گریڈ کیا جائے گا.

کم سے کم اجرت کے قانون میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جارہاہے جلد ورکرز کو خوش خبری ملے گی.

بے روزگار افراد کیلئے جاب پورٹل بھی متعارف کرائی جا رہی ہے. پورٹل رجسٹرڈ افراد کو نزدیک ترین جاب،

تربیت، قرضہ، حقوق سے آگاہی اور دیگر معلومات خود فراہم کرے گا.

یہ خوش خبریاں سیکرٹری لیبر و افراد ی قوت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ محکمانہ اجلاس میں بتائیں.

ڈائریکٹر جنرل لیبر و افرادی قوت فیصل نثار چودھری، کمشنر سوشل سکیورٹی پنجاب ڈاکٹر سید بلال حیدر،

ڈائریکٹر لیبر رانا جمشید فاروق، ڈائریکٹر سوشل سکیورٹی ڈاکٹر مظفرعباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر شاہد حمید لغاری اوردیگر موجود تھے.

سیکرٹری لیبر و افرادی قوت نے مزید کہاکہ لیبر تنظیموں کے ساتھ قریبی رابطہ اور بہتر تعاون کی فضا قائم کی جائے گی

ورکرز کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے. انسانی عضو کی معذوری اور جان محفوظ کرنے کیلئے ہیلتھ اور سکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں.

نئے نظام کے تحت لیبرآفیسرز کی کارکردگی کو آن لائن مانیٹر کیا جائیگا افسران لیبر قوانین پر عملدرآمد کیلئے محنت کریں اور کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے.

اس موقع پر ورکرتنظیموں کے مسائل بھی سنے گئے. سیکرٹری لیبر نے سوشل سکیورٹی ہسپتال کی جگہ کا بھی معائنہ کیا.


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹرارشاد احمد نے کہاہے کہ میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے متعلقہ محکمے وسائل کا بہتر استعمال کریں. عوام کی مشکلات کا احساس ہے

مرحلہ وار شہر کے ساتھ نواحی

آبادیوں میں بھی صفائی و سیوریج مسائل حل کیے جائیں گے. تجاوزات کے خاتمہ، سرسبز و شاداب بنانے اور چوکوں اور پارکوں کی بہتری کے منصوبوں کو مانیٹر کیا جا رہا ہے.

انہوں نے یہ بات نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شہر کے 44,45,46بلاکوں، مانکا کینال، جروار چوک، سمینہ چوک،

کوئٹہ روڈ گدائی اورغازی پارک سمیت دیگر مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے کہی. انہوں نے گلی محلوں کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا

اور کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے، ڈویلپمنٹ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں.

کمشنرنے کہاکہ غازی پارک کو عوام کی تفریح کیلئے بحال کیاجائے گا. جناح فیملی پارک، کشمیر پارک، کھوسہ پارک،

ارشاد نوحی پارک سمیت شہر کے دیگر تفریحی مقامات کوبہتر کیا جارہاہے انہوں نے کہاکہ پہلی مرتبہ ڈرینز کی صفائی کے ساتھ وینچنگ مشین کے ساتھ ڈی سیلٹنگ کی جا رہی ہے.


ڈیرہ غازیخان

وزیراعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت کماد کے زرعی آلات پچاس فیصد سبسڈی /رعائتی نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں۔

کاشتکار 20فروری تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارمہرعابدحسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈیرہ غازی خان ڈویژن نے کوٹ مٹھن میں ایف ایف سی کے تعاون سے منعقدہ کماد کی پیداوار میں اضافہ بارے منعقدہ آگاہی سیمینار سے

خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکارکماد کی جدید سفارشات پر عمل کرکے اپنی پیداوار میں اضافہ کریں۔ کاشتکار زراعت میں جدت اپنا کر اپنے منافع میں اضافہ اور منافع بخش کاشتکاری کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ایمرجنسی پروگرام میں کماد کی پیداوار میں اضافہ کا قومی منصوبہ بھی شامل ہے

جس کے تحت رعایتی قیمت پر کماد کی فصل میں استعمال ہونے والے زرعی آلات فراہم کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان زرعی آلات میں چیزل پلو، شوگرکین پلانٹر، شوگرکین رجر، گرینولرپیسٹی سائڈاپلیکیٹرشامل ہیں۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع راجنپور محمد آصف اور زراعت آفیسر کوٹ مٹھن ڈاکٹرفیصل بلال بھی موجو دتھے۔

ڈاکٹر فیصل بلال نے کماد کی پیداواری ٹیکنالوجی اور سفارشات پر تفصیلی لیکچردیا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز کی ہدایت پر

ڈیرہ غازی خان کے موضع رکھ کوٹلہ سکھانی میں ایک ہزار کنال سرکاری رقبہ قبضہ مافیا سے

واگزار کرالیا گیا۔

پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے آپریشن کی نگرانی کی۔

قبضہ مافیا کے خلاف دیگر قانونی کاروائی بھی شروع کردی گئی۔


ڈیرہ غازیخان۔

”ڈی پی او عمر سعید ملک کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان منشیات فروشوں کے

خلاف ان ایکشن“ دوران کاروائی شراب بھٹی سے دیسی شراب برآمد ملزم گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گداٸی انسپکٹر قیصر حسنین، ASI رضوان محبوب معہ ٹیم نے نزد پائیگاں پر چالو شراب کی بٹھی پر

کامیاب ریڈ کر کے شراب کشید کار واجد ولد محمد صادق کو گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضہ سے دیسی شراب برآمد کرتے ہوۓ

بٹھی کا سامان قبضہ میں لے لیا۔ ایس ایچ او قیصر حسنین نے کہا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں کےخلاف بھر پور مہم جاری ہے

اور عوام الناس کے تحفظ کے لۓ تمام وساٸل بروۓ کار لا رہے ہیں اور سماج دشن عناصروں کے خلاف بھر پور کارواٸی عمل میں لاتے ہوۓ

علاقے کو جراٸم پیشہ عناصر سے پاک کرنا ہے۔


ڈیرہ غازی خان۔

ڈی پی او عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کاروائی ارشاد عرف کالو گینگ ،غلام عباس عرف خدی گینگ ،

نذر عرف نذری گینگ کے 9افراد ارشاد عرف کالو ،رضوان ،یعقوب ، غلام عباس عرف خدی، انعام اللہ ،محمد نادر عرف ککڑ شاہ ،

نذر حسین عرف نذری ، محمد اکرم عرف گرفتار جبکہ گرفتار ملزمان سے چوری ،ڈکیتی کی گئی 12 موٹر سائیکل چھینی گئی 3 لاکھ روپے کی کیش رقم 5 عدد پسٹل اور ڈکیتی

موبائلز 4 تولہ طلائی زیوارات ،31 عدد ولایتی شراب برآمد کر لیے ہیں۔ تفصیل کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی افتخار احمد ملکانی کی ٹیم نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، ہاؤس رابری،

شاپ رابری،موٹر سائیکل ڈکیتی موٹر سائیکل چوری موبائل سنیچنگ کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث 3 مختلف گینگز کے ارشاد عرف کالو گینگ غلام عباس عرف خدی گینگ ،

نذر عرف نذری گینگ کے 9 افراد ارشاد عرف کالو ،رضوان ،یقعوب ،غلام عباس عرف خدی ،انعام اللہ،محمد ارشاد عرف ککڑ شاہ ،نذر حسین عرف نذری ،محمد اکرم ،محمد عمران ، کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروق برآمد کر لیا

جن میں چوری ،ڈکیتی کی گئی 12 عدد موٹر سائیکلیں 3لاکھ روپے کیش رقم 5 عدد پسٹل ڈکیتی شدہ موبائل 4 تولہ طلائی زیوارات اور 31 عدد ولایتی شراب کی بوتلیں برآمد کی گئی ہیں

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے پریس کانفرنس میں میں مزید بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تین مختلف گینگ علاقہ تھانہ گدائی تھانہ صدر تھانہ سول لائن تھانہ سٹی کے علاؤہ میں سنگین وارداتیں کرتے تھے

جن میں اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کرکے خواتین سے سونا اتارنا اور شہر کے مختلف تاجروں کی دکانوں سے کیش چھیننا موٹر سائیکل ڈکیتی چوری کی وارداتیں شامل ہیں

اس سے پہلے اس گینگ کا کوئی کریمنل ریکارڈ موجود نہیں تھا

جس کو تلاش کرنا پولیس کے لیے انتہائی مشکل چیلنج تھا تھانہ سٹی کی اچھی منیجمنٹ سے اس گینگ کو اڈینٹیفائی کرکے گرفتار کیا گیا جن سے مزید تفتیش بھی جاری ہے


ڈیرہ غازیخان۔

فرض شناس اور محنتی پولیس افسران ہی میری ٹیم کا حصہ ہیں۔

ایسے ایماندار آفیسران کی حوصلہ افزاٸی کا سلسلہ جاری، ڈی پی او عمر سعید ملک نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

تفصیلات کے مطابق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں کی کارکردگی کو سرہاتے ہوۓ انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او عمر سعید ملک نےپولیس آفیسران کو ہدایت کی کہ

تمام پولیس ملازمان اپنے اپنے فراٸض منصبی ایمانداری اور جانفشانی سے ادا کریں انہوں نے مزید کہا کہ

ضلع بھر میں عوام الناس کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لۓ ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ غازیخان کے جوان ہر وقت الرٹ ہیں

اور انہیں ہدایت دی گٸ ہے کہ آپ اپنے فراٸض منصبی جانفشانی سے ادا کرتے ہوۓ امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لۓ بھر پور کردار ادا کریں۔


پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والا سرغنہ گروہ پکڑ لیا۔۔

ناکہ بندی کے دوران دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ،4ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف،

قوانین کی خلاف ورزیوں پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 26 ہزارروپے کے جرمانے عائد، 152شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری
ڈی جی خان11 فروری:

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشنزجاری ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 189 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی پر 2 فوڈ یونٹس سیل جبکہ 152 شاپس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیم نے مظفرگڑھ میں قریشی چوک پر دودھ بردار گاڑیوں کو چیک کیا۔ گاڑی نمبر ایم این ایس 2019 اور کے ایم 3235 میں موجود دودھ کے معیار کو چیک کیا گیا۔

سی ڈی آر ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی اور ڈیٹرجنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ میں ٹھوس پن اور غذائیت کی کمی پائی گئی۔

ملاوٹ ثابت ہونے پر دونوں گاڑیوں میں موجود 4 ہزار لٹرمضر صحت دودھ تلف کردیا گیا۔اس کے علاوہ بہاولپور میں نگار نیو لقمان تکہ شاپ اینڈ ریسٹورنٹ کو پروڈکشن ایریا میں واش روم،

مکڑیوں کے جالے ہونے اور خوراک کو فرش پر سٹور کرنے جبکہ رحیم یارخان میں ثانی لاثانی کریانہ سٹور کو سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ ثابت ہونے پر سیل کیاگیا۔

دوران کارروائی 40 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد کرلی گئیں۔ علاوہ ازیں ڈی جی خان میں عوامی کریانہ اینڈ سپر سٹور کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے، ملک عابد کریانہ سٹور کو کھلے ملاوٹی مصالحہ جات فروخت کرنے،

لیہ میں مدنی بیکرز پروڈکشن یونٹ کو خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، مظفرگڑھ میں نوید کریانہ سٹور کو کھلے مصالحے فروخت کرنے اور پاکستان بیکری کو ایکسپائرڈ بسکٹس

اور نمکو فروخت کرنے پر 10،10روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 50 کلو غیر معیاری خوراک تلف جبکہ 40کلو ملاوٹی سرخ مرچیں برآمد کرلی گئیں۔

%d bloggers like this: