دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں لٹیروں کو لگام ڈالنے کے لئے پولیس کا نیا پینترا

اب لاکھوں روپے بینک سے نکالنے والے شہری جان کو خطرے میں ڈالے بغیر رقم کی منتقلی کرسکیں گے

کراچی میں لٹیروں کو لگام ڈالنے کے لئے پولیس کا نیا پینترا۔۔۔

اب لاکھوں روپے بینک سے نکالنے والے شہری جان کو خطرے میں ڈالے بغیر رقم کی منتقلی کرسکیں گے ۔۔۔
سائٹ صنعتی زون میں متعارف کرائی گئی پولیس کی نئی پالیسی کے تحت ایک فون کال پر پولیس اہلکار رقم کی بحفاظت منتقلی کے لئے دستیاب ہوں گے،

کراچی کےسائٹ صنعتی زون میں چھوٹی بڑی 4ہزار 5سو سے زائد فیکٹریاں ،60سےز ائد بینک اور 25سے زائد پیٹرول پمپس قائم ہیں۔۔۔

پولیس حکام کے مطابق ہر ماہ یکم سے دس تاریخ کے درمیان رقم چھیننے کی ورداتوں میں بے پناہ اضافہ ہورہا تھا

جس کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا، پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ

بینک سے رقم نکالنے والے شہری کی فون کال پر 4سے 5 منٹ کے دوران نفری بتائے گئے

مقام پر پہنچ جائے گی۔منصوبے پر عملدرآمد کے لئے ابتدائی مرحلے میں 60 پولیس اہلکاروں کی

نفری مختص کرکے تین پولیس موبائلیں اور موٹر سائیکلیں فراہم کردی گئی ہیں۔

شہریوں کی سہولت اور آگاہی کے لئے بینک برانچز اور صنعتی علاقے میں بینرز اور

پمفلٹ بھی آویزاں کردئیے گئے ہیں۔۔

About The Author