سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا آغاز ہو گیا۔
کاغذات نامزدگی آج اور کل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔۔
ایوان بالا کی اڑتالیس نشستوں پر میدان تین مارچ کو سجے گا۔
قومی و صوبائی اسمبلی میں پولنگ کا عمل تین مارچ کو صبح نو سے لے کر شام پانچ تک جاری رہے گا۔
انتخابی شیڈول کے تحت امیدوار کل تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔
امیدواروں کی فہرست چودہ فروری کو جاری کی جائے گی ۔
امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پندرہ اور سولہ فروری کو ہو گی۔
امیدواروں کے اعتراضات انیس اور بیس فروری کو نمٹائے جائیں گے۔
سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے امیدوار بائیس فروری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،