اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا آغاز ہو گیا

کاغذات نامزدگی آج اور کل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں

سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا آغاز ہو گیا۔

کاغذات نامزدگی آج اور کل الیکشن کمیشن میں جمع کرائے جا سکتے ہیں۔۔

 ایوان بالا کی اڑتالیس نشستوں پر میدان تین مارچ کو سجے گا۔

قومی و صوبائی اسمبلی میں پولنگ کا عمل تین مارچ کو صبح نو سے لے کر شام پانچ تک جاری رہے گا۔

انتخابی شیڈول کے تحت امیدوار کل تک کاغذات نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔

امیدواروں کی فہرست چودہ فروری کو جاری کی جائے گی ۔

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال پندرہ اور سولہ فروری کو ہو گی۔

امیدواروں کے اعتراضات انیس اور بیس فروری کو نمٹائے جائیں گے۔

سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے امیدوار بائیس فروری تک کاغذات واپس لے سکیں گے۔

%d bloggers like this: