دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

آشیانہ اقبال ریفرنس میں دو نیب گواہان کے بیان قلمبند کر لئے گئے

احتساب عدالت پیشی پر شہباز شریف نے سعد رفیق اور خواجہ حسان کے درمیان صلح کروا دی

آشیانہ اقبال ریفرنس میں دو نیب گواہان کے بیان قلمبند کر لئے گئے، آئندہ سماعت سترہ فروری کو ہو گی، احتساب عدالت پیشی پر شہباز شریف نے سعد رفیق اور خواجہ حسان کے درمیان صلح کروا دی، لیگی ورکرز اور پولیس میں دھکم پیل بھی ہوئی

احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے آشیانہ اقبال ریفرنس پر سماعت کی، جیل حکام نے شہباز شریف کو پیش کیا

دوران سماعت نیب کے دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے، عدالت نے وکلاء کو جرح کیلئے طلب کرتے ہوئے کارروائی سترہ فروری تک ملتوی کر دی، شہباز شریف نے ملاقات کیلئے آنیوالے سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان کی صلح کرائی، دونوں رہنماوں نے پارٹی صدر کے سامنے ہاتھ ملایا

خواجہ احمد حسان کا کہنا تھا سعد رفیق سے پہلے ہی صلح ہے
خواجہ احمد حسان، رہنما مسلم لیگ ن

اپوزیشن لیڈر کی پیشی کے موقع پر پولیس اور لیگی کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی اور دھکم پیل دیکھنے میں آئی،، ورکرز پولیس اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے رہے

About The Author