اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے جیولر شاپ پر حوالہ ہنڈی کا غیر قانونی کام کرنے والے ملزم کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق

ملزم فرحت علی سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی اور پاکستانی لاکھوں روپے بھی برآمد ہوئے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر رجسٹر اور دیگر دستاویزات قبضے میں لیے تھے۔

ملزم انہیں مطلوب تھا جس سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔


ملتان

جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیرون ممالک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے کے مختلف مقدمات میں

ملوث دو ملزمان کا جسمانی جبکہ تین ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم حسن رضا کے خلاف

مدعی محمد اسلم نے بیٹے وقار کو ملائیشیا بھجوانے کے عوض 2 لاکھ 90 ہزار بٹورے جبکہ اسے دیا گیا ویزہ جعلی پاسپورٹ پر دیا گیا،

ملزمان قربان علی اور شبیر احمد کے خلاف غلام مرتضیٰ نے سعودی عرب کا ویزہ فراہم کرنے کے عوض پانچ لاکھ روپے بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا تھا

تاہم ملزمان سے تفتیش ہونی باقی نہیں ہے جس پر عدالت نے ملزمان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ دریں اثناء ملزم ندیم کے خلاف وقاص نے کینیڈا بھجوانے کے عوض 10 لاکھ بٹورے تھے

جس پر ملزم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔ ملزم سلمان امتیاز کے خلاف حافظ عثمان نے 32 لاکھ بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا تھا

جس پر ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے۔


ملتان

ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قتل کے مقدمہ میں بطور گواہ عدالت میں پیش نہ ہونے والے 4 افراد کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ قطب پور کو حکم دیا ہے کہ

ان گواہوں کو گرفتار کرکے مقدمہ کی آئندہ سماعت 10 فروری کو عدالت کے روبرو پیش کریں۔

فاضل عدالت نے تھانہ قطب پور میں درج مقدمہ سرکار بنام

محمد یوسف میں بطور گواہ پیش نہ ہونے والے عبدالسلام ، اظہر،

عمار قریشی اور حمزہ شہزاد کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

مذکورہ مقدمہ نمبر 702 گزشتہ سال 18 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔


ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے ایک شہری کا نام ٹاؤٹوں کی لسٹ میں شامل کرنے پر ڈپٹی کمشنر لیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 مارچ مقرر کی ہے۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں پٹیشنر شوکت حیات کے وکیل سید مزمل حسین بخاری نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ

وہ ایک شریف شہری ہے اس کے مخالفین نے اس کا نام ٹاؤٹوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے جبکہ اسے کوئی نوٹس دیا گیا

اور نہ ہی انکوائری کرائی گئی تمام کاروائی یکطرفہ طور پر کی گئی جس کی وجہ سے اسکی شہرت کو نقصان پہنچا ہے۔


ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر میونسپل آفیسر ،ایکسیئن سمیت دیگر افسران کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

فاضل عدالت نے الاٹ شدہ ٹھیکے دوبارہ مشتہر کرنے اور الاٹ کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا تھا مگر انہوں نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے

ٹھیکوں کے ٹینڈر وصول کرنے اور پراسس مکمل کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے حالانکہ فاضل عدالت نے پیٹیشنر کے حق میں سٹے آرڈر جاری کیا ہوا ہے

اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر حکام سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ قبل ازیں عدالت عالیہ میں رانا انٹرپرائیزز کے مالک راؤ تیمور علی نے

اپنے کونسل سید مزمل حسن شاہ بخاری کے ذریعے موقف اختیار کیا کہ ملتان شہر کی سٹریٹ لائٹس کا کنٹریکٹ برائے 2020 -21 دیا گیا

اس کے قواعد و ضوابط کے مطابق سکیورٹی فیس بھی جمع کرادی گئی بعد ازاں ڈیمانڈ کے مطابق 20 لاکھ روپے مالیت کا سامان فراہم کیاگیا

جس کی کارپوریشن نے ادائیگی کردی حال ہی میں کارپوریشن ٹھیکوں کا جو اشتہار شائع ہوا

اس کے سیریل نمبر 16 سے 25 تک وہی کنٹریکٹ ہے جو پٹشنر کو دیا گیا تھا

اور ابھی کنٹریکٹ کے پانچ ماہ باقی ہیں کارپوریشن اس کا کنٹریکٹ ختم یا منسوخ ہونے تک دوبارہ کنٹریکٹ الاٹ نہیں کر سکتی۔

اس لیے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ شائع کردہ اشتہار کو ختم کیا جائے۔


ملتان

ایڈیشنل سیشبن جج ملتان نے سکواڈرن لیڈر رفیقی ائیر بیس شورکوٹ کی جانب سے

اپنی بیوی کے خلاف نابالغ بچوں کو حبس بےجا میں رکھنے کی درخواست خارج کردی ہے

اور بچوں کو ماں کے حوالے کردیا۔

بچوں کی ماں کی جانب سے محمد عامر بھٹہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ

ان کی موکلہ عالیہ ریاض نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت عالیہ میں رٹ دائر کی

جس پر ہائی کورٹ ملتان بنچ نے ایس ایچ او تھانہ کبیروالہ اور ایس ایچ او تھانہ لوہاری گیٹ ملتان

کو حکم دیا تھا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہیں

اور پیٹیشنر عالیہ ریاض ،اسکے نابالغ بچوں اور اسکے والدین کو ہرگز ہراساں و پریشان نہ کریں۔

خاتون پیٹیشنر نے اپنے کونسل محمد عامر بھٹہ کے توسط سے بتایا کہ

اس کے شوہر عرفان جوکہ رفیقی ائیر بیس پر سکواڈرن لیڈر ہے۔

اسنے کچھ عرصے سے مارپیٹ شروع کررکھی تھی ۔

عالیہ ریاض نے کمانڈر سے شکایت کی جنہوں نے تین بار انکوائری کرائی اور اسے قصوروار ٹھہرایا۔29 جنوری کو اس کے شوہر نے تینوں بچوں سمیت اسے گھر سے نکال دیا

اور وہ ملتان میں اپنے والدین کے گھر اگئی۔دو روز قبل فاروق اسکا بھائی رضوان اور والد حقنواز پولیس کے ہمراہ ان کے گھر میں گھس گئے

اور نابالغ بچوں کو اغوا کر نے کی کو شش کی جسے ہمسایوں نے ناکام بنادیا۔


ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایک شخص کو نوکری سے برطرف کرنے کے خلاف دائر درخواست پر اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ

وہ 20 مارچ تک نیشنل کمیشن برائے ہیومن ڈویلپمنٹ سے جواب طلب کریں۔ قبل عدالت عالیہ میں پٹیشنر ملک خیر محمد کے وکیل محمد عامر خان بھٹہ نے

درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پٹیشنر کی خدمات این سی ایچ ڈی نے حاصل کی تو اس کے خلاف ایک رٹ پٹیشن دائر ہوئی

جسے عدالت عالیہ نے نہ صرف خارج کیابلکہ

درخواست دائر کرنے والے کو عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا۔ اب این سی ایچ ڈی نے پٹیشنر کو نوکری سے فارغ کر دیا

جبکہ اس کا تقرر اور برخواستگی کا اختیار کمیشن کو ہے کسی فرد واحد کو نہیں۔


ملتان

وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کی زیر صدارت گزشتہ روز لاہور میں ملتان کے میڈیکل ادروں سے منسلک دیرینہ مسائل کے حل کے لئے اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں سپیشل سیکرٹری صحت صلوت سعید،صدر پی ایم اے ملتان پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج،وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر اعجاز مسعود،ڈاکٹر فہیم لابر،

ڈاکٹر فرحان خان،ڈاکٹر ذوالقرنین اور ڈاکٹر عمران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نشتر یونیورسٹی ملتان، چوہدری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی،برن یونٹ،ڈینٹل کالج اورملتان ڈویژن کے دیگر میڈیکل اداروں میں ڈاکٹرز،

سٹاف کی کمی اور دیگر دیرینہ مسائل کے حل پر بات چیت ہوئی۔اس حوالے سے سپیشل سیکرٹری صحت صلوت سعید نے وزیر توانائی کو یقین دہانی کرائی کہ جلد از جلد تمام مسائل کو حل کر لیا جائے گا۔ ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ

جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ صحت کے شعبہ سے منسلکہ تمام مسائل کی ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کے لئے میں خود گاہے گاہے

معاملات کی نگرانی کروں گا۔جنوبی پنجاب کے عوام کو میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی میں تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،

انہوں نے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمارا مشن ہے۔


ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے آٹا کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع میں آٹے کی قلت کا کوئی بحران پیدا نہیں ہونے دیا جائے گا

اور ماہ رمضان میں بھی شہریوں کو 20 کلو آٹے کا تھیلا860 روپے میں فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے شہر کی100 چکیوں کو سرکاری کوٹے سے گندم کی فراہمی کا میکانزم تیار کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔

گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے چکی مالکان کی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید اور تاجر رہنما عارف فصیح اللہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک کے پاس6 لاکھ بوری گندم کا سٹاک موجود ہے۔

موجودہ سٹاک ضلع ملتان کی آبادی کے لئے ماہ اپریل تک کافی ہے۔مارچ میں سندھ میں گندم کی فصل تیار ہو جاتی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کوچکیوں کو گندم کا کوٹا فراہم کرنے کا طریقہ کار طے کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ

ہر چکی کو روزانہ3 بوری گندم کا کوٹہ فراہم کرنے کا جائزہ لیا جائے۔عامر خٹک نے کہا کہ گلیوں اور محلوں میں غریب شہری کم مقدار میں آٹا چکیوں سے خریدتے ہیں جب کہ

سرکاری کوٹے سے گندم کی فراہمی سے چکی مالکان کو بھی روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ چکی مالکان نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ سے تعاون کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گندم کا سرکاری کوٹہ ملنے پر چکی مالکان آٹا سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کے پابند ہونگے

اور تمام مالکان چکیوں کے باہر آٹے کی سرکاری قیمت کے پینا فلیکس آویزاں کریں گے۔

ڈی ایف سی احمد جاوید نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

ضلع کے80 سیل پوائنٹس پرآٹے کے 30 ہزار بیگ روزانہ فراہم کئے جارہے ہیں۔

اس کے علاوہ شہر میں فلور ملز مالکان بھی ڈیلرز کے ذریعے مختلف شاپس پر آٹا سپلائی کررہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کی ہر فلور مل کی مانیٹرنگ کے لئے محکمہ فوڈ کے انسپکٹر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔


ملتان

ضلع ملتان میں ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے لئے ویکسی نیشن مہم کامیابی کے ساتھ

اپنے ہدف کے حصول کی طرف گامزن ہے۔

مہم کے گزشتہ 7 یوم کے دوران6 لاکھ20 ہزار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے ٹیکے لگائے گئے ہیں۔

مہم کے دوران 10 لاکھ20 ہزار بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے ٹیکے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا

ہے۔9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے ٹیکے لگانے کی

مہم15 فروری تک جاری رہے گی۔

مہم حکومت پنجاب، یونیسف اور ڈبلیو ایچ او کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔

%d bloggers like this: