دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور کے گلشن اقبال پارک سے علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا

گلشن اقبال پارک کے مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مفکر پاکستان کا مجسمہ بنایا

لاہور کے گلشن اقبال پارک سے علامہ اقبال کا مجسمہ ہٹا دیا گیا،پی ایچ اے حکام کے مطابق مجسمہ مسمار نہیں کیا گیا، ماہرین کی مدد سے مجسمہ بہتر انداز میں بنا کر دوبارہ نصب کیا جائے گا

مالی کہتے ہیں صرف مصور پاکستان سے اظہار محبت کیلئے مجسمہ بنایا تھا
چودہ اگست دو ہزار بیس کو،،

گلشن اقبال پارک کے مالیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مفکر پاکستان کا مجسمہ بنایا، جو گزشتہ دو روز سے سوشل میڈیا پر زیر بحث آنے کے بعد بالآخر ہٹایا جا چکا ہے

مجسمہ بنانیوالے مالی ہی، اب اس جگہ پر پھول پودے لگانے میں مصروف ہیں، ان کا کہنا ہے وہ آرٹسٹ نہیں، صرف شاعر مشرق سے عقیدت کیلئے مجسمہ بنایا تھا

 آصف علی، محمد حنیف، مالی، ہم نے تو مجسمہ بجایا تھا ہمیں تو بس کہا گیا تھا ہم نے کسی سے کوئی پیسہ نہیں کیا سب نے ملکر مجسمہ بنایا تھا

پی ایچ اے حکام کے مطابق مجسمہ مسمار نہیں کیا گیا، ماہرین کی مدد سے مجسمہ بہتر انداز میں بنا کر دوبارہ نصب کیا جائے گا

علی نواز شاہ، ڈائریکٹر پی ایچ اے، ہم نے مجسمے کو ہٹا کر لیبارٹری بھیجا ہے تاکہ ماہرین اسکو ٹھیک کرکے دوبارہ ہمیں دیں اور ہم اسکو پارک مئں نصب کریں

مجسمہ ساز کہتے ہیں پارک میں موجود مجسمہ کسی طور بھی علامہ اقبال سے مشابہت نہیں رکھتا تھا
زبیر احمد قریشی۔ مجسمہ ساز

پارک میں مجسمے کی تنصیب پر پی ایچ اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچر شاہ نواز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام سبطین کو معطل کر دیا تھا، معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے

About The Author