دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا

گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی

لاہور گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا،،،گھروں کے ساتھ ساتھ ہوٹلز میں بھی کھانے کی بروقت تیاری محال ہو گئی،، شہری مشکلات سے دوچار ہیں

لاہوریوں کو درپیش مشکل جوں کی توں،، گیس بحران ختم نہ ہوا،، میسن روڈ، لارنس روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، چونگی امر سدھو سمیت شہر کے متعدد علاقوں میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے

گیس لوڈ شیڈنگ سے ستائے شہری کھانا کھانے کے لئے ہوٹلز کا رخ کرتے ہیں،، ان کا کہنا کہ اب باہر سے کھانا یا گھر میں ایل پی جی سلنڈرز اور لکڑیوں کا استعمال مجبوری بن گئی ہے

احمد، نجم: گھر میں گیا کی بہت لوڈ شیڈنگ ہے کھانا بھی نہیں بنتا اب سوچ رہے ہیں سیلنڈر ہی لے لیں

ہوٹل مالکان بھی گیس کی قلت پر پریشان ہیں،،،کہتے ہیں کہ متبادل کے طور پر مہنگے سلنڈرز استعمال کرنا پڑ رہے ہیں

،،،گیس کی قلت کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے قیمت زیادہ ہونے کے باعث سلنڈر استعمال کرنے سے بھی پریشانی میں اضافہ ہوتا ہے

سردی کے موسم میں گیس کی کم سپلائی اور زیادہ ڈیمانڈ کے باعث گیس بحران کا سامنا کرنا پڑتا ہے

شہری کہتے ہیں کہ حکومت گھروں میں گیس کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ عوام کو گھروں میں مہنگے داموں سلنڈر خریدنے سے چھٹکارا مل سکے

About The Author